بدھ‬‮ ، 26 جون‬‮ 2024 

عامر خان اگلی فائٹ امریکا میں لڑینگے، تیاریاں شروع

datetime 31  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)پاکستانی نژادرطانوی باکسر عامر خان کی ازدواجی زندگی بدستور خطرے میں ہے لیکن عامر خان بیوی اور والدین کے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر امریکہ میں اگلی فائٹ کیلئے بھرپور تیاری کر رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی نڑاد باکسنگ کنگ عامر خان رنگ میں کسی باکسر کی پیش نہیں چلنے دیتے لیکن ان کے گھروالے انہیں ناک آؤٹ ٹ کرنے پر تلے ہیں۔ عامر خان کیوالدسجاد خان نے دعویٰ کیا ہے کہ پسند کی شادی کرنے والے باکسر اپنی اہلیہ فریال مخدوم کو بہت جلد طلاق دے دیں گے۔نند اور بھاوج کی لڑائی میں انٹری ڈالتے ہوئے سجاد خان کا کہناہے کہ فریال ایک نمبرکی جھوٹی ہے۔ وہ شہرت کی بھوکی ہے اور پتہ نہیں وہ کب مزید جھوٹے بیانات کے ساتھ سامنے آجائے گی۔ اس سے پہلے فریال کا کہنا تھا کہ وہ اور عامر زندگی بھر ایک دوسرے کے رہیں گے۔فریال مخدوم نے اپنے سسرال والوں پر تشدد کا الزام لگاتے ہوئے کہا تھا کہ سسرالیوں نے زبردستی ان سے جائیداد سے دستبرداری کی دستاویزات پر دستخط کرائے تھے۔ گھریلولڑائی سے دلبرداشتہ عامرخان نے اپنی بیوی فریال اور بیٹی لمیسیا کے ساتھ کرسمس کی چھٹی سان فرانسسکو میں منائی اور تاحال امریکہ میں بھرپور ٹریننگ کر رہے ہیں۔ان کی اپریل میں فائٹ متوقع ہے۔ عامر خان کا کہنا ہے کہ باکسر کیل بروکس سے بات چیت کسی نتیجہ پر نہیں پہنچ سکی، انہیں اپنے پاکستانی مداحوں کی دعاؤں کی اشد ضرورت ہے۔#/s#

موضوعات:



کالم



اگر کویت مجبور ہے


کویت عرب دنیا کا چھوٹا سا ملک ہے‘ رقبہ صرف 17 ہزار…

توجہ کا معجزہ

ڈاکٹر صاحب نے ہنس کر جواب دیا ’’میرے پاس کوئی…

صدقہ‘ عاجزی اور رحم

عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…