لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سوئنگ کے سلطان اورقومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے پاکستان سپر لیگ میں ایک فرنچائز کے کھلاڑی پر بال ٹیمپرنگ کا الزام عائد کرکے نیا پنڈور اباکس کھول دیا ۔
وسیم اکرم نے کہا کہ اب امپائرز کو زیادہ ہوشیار رہنا پڑے گا ۔ پاکستان سپر لیگ کے پہلے ایڈیشن میں کراچی کنگز کا ایک مخصو ص باؤلر مخصو ص وقت میں گیند سے چھیڑ خوانی کرتا تھا جس پرہم نے امپائر ز اور آفیشلز کو اس سے آگاہ بھی کیا تھا تاہم ابھی تک اس کےبارے میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔