جمعرات‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شین وارن، مائیکل سلیٹر اور کیون پیٹرسن کو دوران سفر کی ویڈیو فیس بک پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہوبارٹ(آن لائن) سابق ٹیسٹ کرکٹرز شین وارن، مائیکل سلیٹر اور کیون پیٹرسن کو سفر کے دوران کی ویڈیو فیس بک پر شیئر کرنا مہنگا پڑ گیا، پولیس نے انھیں سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 300 ڈالر فی کس جرمانہ کردیا۔گزشتہ ہفتے وارن نے اپنے فیس بک پیج پر 4منٹ کی ویڈیو شیئر کی تھی، اس میں وہ ایک وین میں سلیٹر، کیون پیٹرسن، ای ین ہیلی اور مارک ٹیلر کے ساتھ سفر کررہے ہیں، یہ ریکارڈنگ ہوبارٹ کی ہے جہاں پر وہ آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے سلسلے میں موجود تھے۔ بعد میں انھیں اپنی غلطی کا احساس ہوا اور فوری طور پر سیٹ بیلٹس باندھیں تاہم پولیس نے فیس بک پیج پر موجود ویڈیو کا جائزہ لینے کے بعد وارن، سلیٹر اور پیٹرسن پر جرمانہ کردیا، ڈرائیونگ کرنے والے ٹیلر اور ان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر موجود ہیلی نے سیٹ بیلٹ باندھی ہوئی تھی۔‎

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…