جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں 108رنز سے شکست دیکر سیریزایک ایک سے برابر کردی

datetime 31  اکتوبر‬‮  2016 |

میرپور(آئی این پی)بنگلہ دیش نے انگلینڈ کو دوسرے ٹیسٹ میں 108رنز سے شکست دے کر دومیچوں کی سیریزایک ایک سے برابر کردی،انگلینڈ کی ٹیم 273رنز ہدف کے تعاقب میں 164رنز بنا کر آ?ٹ ہوگئی،انگلینڈ کی جانب سے الیسٹرکک 59،ڈوکٹ 56 اور بن سٹوکس 25رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،انگلینڈ کی جانب سے 8بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے،بنگلہ دیش کی جانب سے نوجوان سپنرزمہدی حسن مرزا نے 6 اور شکیب الحسن نے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،بنگلہ دیش کی جانب سے میچ میں مجموعی طور پر 12وکٹیں حاصل کرنے پر بنگلہ دیش کے مہدی حسن مرزا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اتوارکو میرپور کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز بنگلہ دیش نے اپنی دوسری نامکمل اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر 152رنز سے آغاز کیا تو بنگلہ دیش کی پوری ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 296رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی،بنگلہ دیش کی جانب سے امرالقیس 78،محمد اللہ47،شکیب الحسن 41،تمیم اقبال 40 اور شگفتہ ہوم 25رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 4،بن اسٹوکس نے 3اورظفر انصاری نے 2وکٹیں حاصل کیں۔بنگلہ دیش کی جانب سے 273رنز ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 164رنز بنا کر آ?ٹ ہوگئی،انگلینڈ کی جانب سے الیسٹرکک 59،ڈوکٹ 56 اور بن سٹوکس 25رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے،انگلینڈ کی جانب سے 8بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہوسکے،بنگلہ دیش کی جانب سے نوجوان سپنرزمہدی حسن مرزا نے 6 اور شکیب الحسن نے 4کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی،بنگلہ دیش کی جانب سے میچ میں مجموعی طور پر 12وکٹیں حاصل کرنے پر بنگلہ دیش کے مہدی حسن مرزا کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…