جمعہ‬‮ ، 03 اکتوبر‬‮ 2025 

شارجہ ٹیسٹ،ویسٹ انڈین باؤلر زکے سامنے پاکستانی بلے باز بے بس،255رنز پر 8 وکٹیں گنوا دیں

datetime 31  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شارجہ (آئی این پی ) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز پاکستانی بلے باز ناکام ہو گئے ، پاکستان نے پہلے روز کے اختتام پر 8وکٹوں کے نقصان پر 255رنز سکور کر لئے ، پاکستان کی جانب سے سمیع اسلم 74، مصباح الحق53، سرفرازاحمد اور یونس خان 51,51رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ،ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گیبریئل نے تین ، دویندرا بشو نے چاراور روسٹن چیز نے ایک وکٹ حاصل کی، پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک یاسرشاہ ایک اور محمد عامر 6رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کوشارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان نے 8 وکٹوں کے نقصان پر 255 رنز بنا لئے ہیں۔ قومی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا،گرین کیپس کی جانب سے اننگز کا آغاز سمیع اسلم اور اظہر علی نے کیا تاہم پہلے ہی اوور میں اظہرعلی صفراور اسد شفیق بھی بغیر کھاتا کھولیپویلین لوٹ گئے۔ ایک رن پر دو وکٹیں گرنے کے بعد سمیع اسلم اور

یونس خان نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور دونوں کے درمیان 106 رنز کی شراکت قائم ہوئی، 107 کے مجموعی اسکور پر یونس خان 51 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی چوتھی وکٹ 150رنز کے مجموعی سکور پر گری جب سمیع اسلم 74 رنز بنا کر پویلین لوٹے ، نئے آنے والے بیسٹ مین مصباح الحق نے سرفراز احمد کے ساتھ مل کر پانچویں وکٹ کے لئے 80 رنز کی پارٹنر شپ قائم کی ، پاکستان کے پانچویں آؤٹ ہونے والے کھلاڑی کپتان مصباح الحق تھے جو53رنز بنا رویندرا بشو کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ، پاکستان کے چھٹے آؤٹ ہونے والے کھلاڑی محمد نواز تھے جو 242رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹے ، ابتدائی روز کم روشنی کی وجہ سے میچ قبل ازوقت ختم کر دیا گیا ، میچ ختم ہونے تک پاکستان نے 83اووروں میں 8وکٹوں کے نقصان پر 255رنز سکور کر لئے ، پاکستان کی جانب سے وہاب ریاض 4، محمد نواز6رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ، ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گیبریئل نے تین ، دویندرا بشو نے چاراور روسٹن چیز نے ایک وکٹ حاصل کی ۔واضح رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ویسٹ انڈیز پر 2 صفر کی واضح برتری حاصل ہے اور اگر پاکستان تیسرا ٹیسٹ بھی جیتنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے کے بعد ٹیسٹ میں بھی ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرنے میں کامیاب ہو جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایس 400


پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…