شارجہ(این این آئی)پاکستان ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز میں کپتانی کا عمران خان کا ریکارڈ توڑ دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بطور کپتان شرکت کرکے مصباح الحق نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔یہ بطور کپتان مصباح الحق 49 واں ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہیں ٗ بطور ٹیسٹ کپتان میچز کی نصف سنچری مکمل کرنے کیلئے انہیں مزید ایک میچ درکار ہے۔42 سالہ مصباح الحق کو 2010 میں ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنایا گیا تھا جس کے بعد مصباح الحق شاندار پرفارمنس کی بدولت اس منصب پر فائر رہے اور شارجہ ٹیسٹ جیت کر وہ اس میچ کو مزید یادگار بنا سکتے ہیں۔مصباح الحق ویسٹ انڈیز کے خلاف شارجہ ٹیسٹ میں 49 ویں میچ میں کپتانی کے فرائض انجام دے رہے جبکہ اس سے قبل سب سے زیادہ ٹیسٹ میچز میں میں کپتانی کا ریکارڈ عمران خان کا تھا جنہوں نے 1982 سے 1992 کے دوران 48 میچز میں کپتانی کی تھی۔اعداد و شمار کے مطابق مصباح الحق اور عمران خان کی کپتانی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی فتح اور شکست کا ریکارڈ بھی کافی مختلف ہے۔مصباح الحق کی کپتانی میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے 24 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ 13 میچز میں شکست ہوئی اور 11 میچز ڈرا ہوئے۔عمران خان کی کپتانی میں پاکستان نے 48 میں سے 14 میچز میں کامیابی حاصل کی، 8 میں شکست ہوئی جبکہ 26 میچز ڈرا ہوئے۔ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ میچز بطور کپتان کھیلنے کا اعزاز جنوبی افریقہ کے سابق کپتان گریم اسمتھ کے پاس ہے جنہوں نے 2003 سے 2014 کے دوران 109 میچز میں قیادت کی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بہاولپور میں نوجوان سے زیادتی کی کوشش کے الزام میں 2 خواتین گرفتار، حیران کن انکشاف
-
حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو ایک اور بڑی خوشخبری سنا دی
-
نصیب کی مکھی
-
حکومت کا سرکاری ملازمین کو ایڈہاک ریلیف ضم کر کے نیا پے سکیل جاری کرنے کا فیصلہ
-
بغیراجازت ذاتی واش روم کا استعمال؛ ایم پی اے کے بیٹے کوGet Lost ” کہنے پر ڈی پی او کا تبادلہ“
-
کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ استعمال کرنیوالوں کیلئے خوشخبری
-
لاہور سمیت پنجاب بھر میں آندھی اور بارش کی پیشگوئی، الرٹ جاری
-
سونے کی قیمت میں ہو شربا اضافہ
-
شاہی خاندان کی بہو شوہر کی محبوبہ کی فائرنگ سے زخمی
-
عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں مزید کمی ہو گئی
-
مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے والے ثاقب چڈھر کے خلاف ایک اور خاتون نے مقدمہ کردیا
-
چکوال میں سی سی ڈی نے ڈاکو سمجھ کر اوورسیز پاکستانی خاندان کی گاڑی پر فائرنگ کردی
-
آج سے پیٹرول پر لیوی میں کمی اور ڈیزل میں اضافہ
-
باپ نے 3 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے پر بیٹی داماد کو ہلاک کردیا



















































