آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز،سعید اجمل کوخوشخبری سنادی گئی

30  اکتوبر‬‮  2016

فیصل آباد ( آئی این پی) قومی سپنر سعید اجمل نے کہا ہے کہ کارکردگی پر نظر رکھنے اور ٹیم میں واپسی کے لئے حوصلہ دینے پر چیف سلیکٹر انضمام الحق کا شکر گزار ہوں ، بھر پور نیٹ پریکٹس کر رہا ہوں اور فٹنس بھی بہترین ہے ، ماضی کے تجربے اور بھرپور فارم کی بدولت آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی مشکل کنڈیشنز میں قومی ٹیم کا اہم مہرہ ثابت ہو سکتا ہوں۔ اپنے ایک انٹرویو میں قومی کرکٹر سعید اجمل نے چیف سلیکٹر پاکستان کرکٹ بورڈ کے حوصلہ افزا بیان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے ٹور کے لئے میری سلیکشن سود مند ثابت ہو سکتی ہے کیونکہ دونوں ممالک کی کنڈیشنز ایشیائی ملکوں سے مختلف اور دونوں ٹیموں میں بائیں ہاتھ کے بلے باز موجود ہیں جن سے نمٹنے کے لئے ٹیم کو ایک آف سپنر کی اشد ضرورت ہو گی۔ سعید اجمل کا کہنا تھا کہ وہ ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے کے لئے بھی تیار ہیں لیکن ٹیسٹ کی نسبت ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ میں ان کی جگہ ابھی بھی بنتی ہے۔ واضح رہے کہ یاسرشاہ کے ساتھ ذوالفقاربابر کی واجبی کارکردگی کی بناء پر سلیکٹرزسعید اجمل کی واپسی کے بارے میں سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…