پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان آخری کرکٹ ٹیسٹ ،کون کون میدان میں اترے گا؟میچ کب شروع ہوگا؟تفصیلات جاری

30  اکتوبر‬‮  2016

شارجہ(آئی این پی) پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ اتوار سے شارجہ میں شروع ہو گا، گرین کیپس کو سیریز میں 2۔0 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔ پاکستانی ٹیم نے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں کالی آندھی کو 56 رنز اور دوسرے ٹیسٹ میں 133 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی۔دبئی ابوظہبی کے بعد قومی شاہینوں نے شارجہ میں بھی اونچی اْڑان بھرنے کی تیاریاں مکمل کر لیں۔دو صفر کی واضح برتری لیے پاکستانی ٹیم ویسٹ انڈیز کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں میدان میں اترے گی۔ویسٹ انڈیز کیخلاف ’’مشن کلین سویپ‘‘ کیلئے پاکستانی مشقیں اختتامی مراحل میں پہنچ گئیں۔ کھلاڑیوں نے شارجہ میں بھرپور ٹریننگ سے لہو گرمایا،فیلڈنگ ڈرلز پر خصوصی توجہ دی گئی، سلپ فیلڈرز کا بھی سیشن ہوا۔ نیٹ میں بیٹنگ اور بولنگ پریکٹس بھی کی گئی۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے شروع ہوگا، معرو ف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق پاکستان کی جانب سے میدان میں اترنے والے گیارہ کھلاڑی یہ ہونگے۔ سمیع اسلم، اظہرعلی، یونس خان، مصباح الحق(کپتان) اسد شفیق، سرفرازاحمد(وکٹ کیپر) محمد نواز، وہاب ریاض، یاسرشاہ، عمران خان، سہیل خان۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…