شاہد آفریدی نے افغانستان کیلئے ایسی خواہش کا اظہار کر دیا کہ جس کا ابھی تک کسی کو پتہ ہی نہیں تھا

29  اکتوبر‬‮  2016

کراچی( آن لائن ) اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کرکٹ کے ذریعے پاکستان اور افغانستان کو قریب لانے کے خواہشمند ہیں، ان کے مطابق دونوں ممالک میں کھیل کے شیدائیوں کی بڑی تعداد موجود ہے، یہ میری خواہش ہے کہ کرکٹ کے ذریعے دونوں ہمسایہ ملکوں کے درمیان تعلقات میں ایک خوشگوار تبدیلی لاؤں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ میرے لیے افغانستان آبائی ملک جیسا ہی ہے کیونکہ میری نانی کا تعلق وہاں ہی سے تھا، آفریدی نے پشاور زلمی میں افغان شہری اور اْبھرتے ہوئے کرکٹر شہزاد محمدی کو بھی شامل کیا ہے، دونوں ملکوں کے مابین کشیدگی کو ختم کرنے کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ میں افغانستان کے ساتھ خوشگوار تعلقات استوار کرنے کا متمنی اور اس دن کا بے چینی سے انتظار کر رہا ہوں جب کابل سے دعوت ملے اور وہاں جاکر کرکٹ میچ کھیلوں۔آفریدی نے کہا کہ دسمبر میں دبئی میں کرکٹ میچ منعقد کرنے کے لیے میں افغان کرکٹ ٹیم کے ساتھ کام کر رہا ہوں، متحدہ عرب امارات میں بڑی تعداد میں شائقین موجود ہیں،ان میں پشتون اور افغانوں کی بہت بڑی تعداد بھی شامل ہے، انھوں نے کہا کہ کھیل امن کا پیغام دیتے ہیں، جب پاکستانی اور افغان کھلاڑی ایک ساتھ کھیل سکتے ہیں تو کوئی وجہ نہیں کہ باقی مسائل کو بھی بات چیت کے ذریعے حل نہ کیا جا سکے۔۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…