منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پشاور زلمی نے’’زلمی ورلڈ کپ‘‘کے انعقاد کا اعلان کردیا ،پاکستان، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، انگلینڈ، سمیت دنیا کی بڑی ٹیمیں شامل

datetime 28  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز بلے باز شاہد آفریدی نے پاکستان میں نوجوان ٹیلنٹ کو پروان چڑھانے کیلئے پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے زیر اہتمام عالمی معیار کا ٹورنامنٹ منعقد کرانے کا اعلان کیا ہے۔مایہ ناز جارح مزاج بلے باز شاہد آفریدی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ میں زلمی ورلڈ کپ کا اعلان کرنے پر انتہائی فخر محسوس کررہا ہوں، یہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہو گا کہ جہاں باصلاحیت کھلاڑیوں منظر عام پر لانے کیلئے انٹرنیشنل پلیٹ فارم فراہم کیا جائے گا۔

پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے اس اقدام کا مقصد پاکستان اور بیرون ملک موجود نوجوان کھلاڑیوں کو عالمی سطح پر کھیلنے کے مواقع فراہم کر کے ان کے ٹیلنٹ کو نکھارنا ہے۔اس ایونٹ میں دنیا کے دس ممالک کے کلب شرکت کریں گے جن سے پشاور زلمی نے شراکت داری کی تھی اور باہمی مقابلے کے بعد فاتح کا فیصلہ ہو گا۔ایونٹ میں پاکستان سمیت جنوبی افریقہ، آسٹریلیا، انگلینڈ، قطر، سعودی عرب، بحرین سمیت دنیا کے دیگر ملکوں کی کلب ٹیمیں شرکت کریں گی۔رواں ماہ کے اوائل میں پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں متحدہ عرب امارات میں چیمپیئن شپ کرانے کا اعلان کیا تھا۔پاکستان سپر لیگ کے معروف ترین فرنچائز میں سے ایک پشاور زلمی نے لیگ کے پہلے ایڈیشن میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا تھا لیکن وہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ہاتھوں شکست کھا کر ایونٹ سے باہر ہو گئے تھے۔حال ہی ہونے والی ڈرافٹ کی تقریب میں سابق ویسٹ انڈین کپتان ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کا کپتان مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…