پیر‬‮ ، 15 جون‬‮ 2026 

قومی ٹیم کے سابق کھلاڑی کو ہندوستان کا ویزا جاری، یکم نومبر کو روانہ ہونگے

datetime 28  اکتوبر‬‮  2016 |

لاہور( آن لائن )پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق مایہ ناز اسپنر ثقلین مشتاق کو ہندوستان کا ویزاجاری کردیا گیا ہے جہاں وہ انگلینڈ ٹیم کے اسپن باؤلنگ کنسلٹنٹ کی حیثیت سے 15 دن کام کریں گے۔انگلینڈ کرکٹ ٹیم اس وقت بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ کھیل رہی ہے جس کے بعد 5 ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے ہندوستان روانہ ہوگی۔ثقلین مشتاق کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ہندوستان کے خلاف سیریز میں ٹیم کے اسپنرز کی مدد کے لیے کنسلٹنٹ مقرر کیا ہے جبکہ وہ اسے قبل بھی انگلش ٹیم کیساتھ کام کرچکے ہیں۔ثقلین مشتاق نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ‘مجھے ہندوستان کا ویزا مل گیا ہے اور میں یکم نومبر کو وہاں جاؤں گا۔اسپن باؤلنگ میں جدت لاتے ہوئے ‘دوسرا کو متعارف کرانے والے پاکستان ٹیم کے سابق کھلاڑی اس سے قبل انگلینڈ کے علاوہ نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے ساتھ اسپن کنسلٹنٹ کی حیثیت سے کام کرچکے ہیں۔یاد رہے پاکستان کرکٹ ٹیم کے انگلینڈ کے حالیہ دورے میں ثقلین مشتاق نے انگلش باؤلرز اور بلیبازوں کی معاونت کی تھی جس کے باعث لارڈز میں پہلے ٹیسٹ میں تباہ کن باؤلنگ کرنے والے یاسر شاہ سیریز کے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میں غیر موثر ثابت ہوئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نصیب کی مکھی


ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…