دبئی( آن لائن )بوم بوم کی کرکٹ سے دوری کے باوجود ایسا ریکارڈاپنے نام کر لیا کہ جو آج تک کوئی نہ کر سکا, آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی انٹرنیشنل کرکٹ سے دوری کے باوجود زیادہ آمدنی کے معاملے میں دنیا کے ٹاپ کرکٹرز میں شامل ہیں۔ ایک رپورٹ کے مطابق انھوں نے رواں برس 6.4 ملین ڈالر کمائے، جس میں سے 4 ملین ڈالرمختلف اشتہاری معاہدوں سے حاصل ہوئے، سب سے زیادہ کمائی کے معاملے میں بھارت کے مہندرا سنگھ دھونی ٹاپ پر ہیں، ان کی صرف سیلری 5.7 ملین ڈالر ہے جبکہ اشتہارات سے انھوں نے 23 ملین ڈالر کمائے، ویرات کوہلی مجموعی طور پر 24.9 ملین ڈالر کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں، 7.5ملین ڈالر کمانے والے کرس گیل فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔بھارت کے سابق اوپنر وریندرسہواگ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر ہونے کے باوجود رواں برس اشتہاری معاہدوں سے 5.8 ملین ڈالر کما چکے ہیں۔
تاہم ابھی تک وہ اب تک سب سے زیادہ کمائی کرنے والے پہلے قومی کھلاڑی بن چکے ہیں۔
بوم بوم کی کرکٹ سے دوری کے باوجود ایسا ریکارڈاپنے نام کر لیا کہ جو آج تک کوئی نہ کر سکا
28
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں