دنیائے کرکٹ میں حیران کن تبدیلی ۔۔ آسٹریلیا پاکستان کے خلاف ڈے اینڈ نائٹ میچ میں کیا کرنے جا رہا ہے ؟

28  اکتوبر‬‮  2016

سڈنی( آن لائن ) آسٹریلیانے ٹیسٹ کرکٹ کو بھی نیا تڑکا لگانے کا طریقہ نکال لیا، پاکستان کے خلاف برسبین ڈے نائٹ میچ میں شائقین کو کھیل کے ساتھ پول اورساحلی ماحول سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔گابا میں خصوصی طور پربنائے جانے والے ’ڈیک‘ پر موجود تماشائیوں کو گرمی سے چھٹکارے کیلیے ڈبکی لگانے کی سہولت بھی حاصل ہوگی، قریب میں موجود ’سینڈی پوائنٹ‘ پر مزے مزے کے کھانوں کے ساتھ بڑی اسکرین پر مقابلے سے لطف اندوز ہوسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق کرکٹ واحد کھیل ہے جس میں جدت طرازی کے لیے آئے روز نت نئی چیزیں متعارف کرائی جاتی ہیں، اب اس سے ٹیسٹ کرکٹ بھی محفوظ نہیں ہے، ڈے اینڈ نائٹ پانچ روزہ مقابلوں کا خواب حقیقت بن چکا،ایسا ہی ایک میچ دسمبر میں آسٹریلیااور پاکستان کے درمیان برسبین میں کھیلا جائے گا، جہاں پر منتظمین نے ایک قدم اور آگے بڑھاتے ہوئے تماشائیوں کو لطف اندوز کرنے کیلیے نئی چیزیں متعارف کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
15 دسمبر سے شیڈول اس میچ کیلیے گابا میں ایک جانب پول بنایا جا رہا ہے جس کے ساتھ دو بڑے ڈیکس پر کرسیاں، میزیں اور اوپر شیڈ موجود ہوگا، گرمی سے بچنے کیلیے تماشائیوں کو ڈبکی لگانے کا موقع بھی فراہم کیا جائے گا۔

موضوعات:



کالم



ضد کے شکار عمران خان


’’ہمارا خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے میں…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…