منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

کھلاڑیوں کے پُش اپس پر پابندی ۔۔۔۔تحریک انصاف میدان میں کود پڑی ، بڑااعلان کر دیا

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کے پُش اپس لگانے میں کیا حرج ہے حکومتیں نئی چیزیں نکال کر پانامہ سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔ بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسد عمر نے کہا کہ کھلاڑیوں کے پُش اپس پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہے ۔ دنیا بھر کے کھلاڑی جیت کے موقع پر منفرد انداز میں خوشی مناتے ہیں ویسٹ انڈیز کے کھلاڑیوں نے بھی میچ جیت کر منفرد انداز سے ڈانس کیا تھا، پاکستانی کھلاڑیوں کا پُش اپ نکالنا بھی خوشی منانے کا مخصوص انداز ہے۔ واضح رہے کہ نجم سیٹھی نے سینٹ کی قائمہ کمیٹی کے سامنے انکشاف کیا ہے کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کے پُش اپس نکالنے پر پابندی لگا دی ہے۔ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے دورہ انگلینڈ کے د وران میچ جیت کر پُش اپس نکالے تھے جسے کمنٹیٹر نے بھی سراہا تھا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…