بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

مصباح الحق نے ایشیا کے سب سے کامیاب ٹیسٹ کپتان کا اعزاز پالیا، کئی بھارتی پیچھے رہ گئے

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(آئی این پی)قومی ٹیسٹ کر کٹ ٹیم کے قائد مصباح الحق نے ایشیا کے سب سے کامیاب کپتان کا اعزاز پالیا ، سینئر بیٹسمین نے10سیریز اپنے نام کرتے ہوئے ساروگنگولی اور دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز سے ابوظبی ٹیسٹ میں فتح حاصل کرتے ہوئے مصباح الحق نے سب سے کامیاب ایشین کپتان کا اعزاز پا لیا، سینئر بیٹسمین 10ویں سیریز جیت کر ساروگنگولی اور مہندرا دھونی سے آگے نکل آئے، دونوں نے 9،9 سیریز اپنے نام کی تھیں، میانداد کی قیادت میں پاکستان نے 8سیریز جیتیں، یاسر شاہ 18میچز میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کے ریکارڈ میں جارج لومین اور سڈنی بیرنز کے شراکت دار بن گئے، لیگ اسپنر کے 112 شکار مکمل ہوگئے ہیں۔یاسر شاہ نے سعید اجمل کے بعد یو اے ای میں وکٹوں کی ففٹی کا سنگ میل عبور کرنیوالے دوسرے بولر کے طورپر بھی اپنا نام درج کرالیا،یاسر شاہ ایک سال میں 2 بار ٹیسٹ میں 10 وکٹیں اڑانے والے پاکستان کے 7 ویں بولر ہیں، عبدالقادر نے 1987میں یہ کارنامہ 3مرتبہ سرانجام دے کر منفرد ریکارڈ میں ٹاپ پر جگہ برقرار رکھی، ابوظبی پاکستان کی سب سے پسندیدہ شکارگاہ بن گیا، یہاں ناقابل شکست گرین کیپس نے 5ٹیسٹ جیتے ہیں، ٹیم کوکسی اور وینیو پر اتنی زیادہ فتوحات حاصل نہیں ہوئیں۔دبئی میں پاکستان کا ریکارڈ 6-2 اور شارجہ میں 4-3 ہے۔ ویسٹ انڈین ٹیم یواے ای میں چوتھی اننگز کا دوسرا بڑا مجموعہ 322 حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ،اس سے قبل پاکستان نے 2010میں جنوبی افریقہ کیخلاف 3وکٹ پر 343 رنز بنائے تھے، کیریبیئنز کا گرین کیپس کیخلاف یہ چوتھی اننگز کا سب سے بڑا ٹوٹل بھی ہے،اس نے1957میں 2 وکٹ پر 317رنز بنائے تھے۔‎

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…