منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

’’آئرلینڈ کی ٹیم پاکستان آنے کیلئے تیارتھی،نواز شریف کواطلاع ملی تو انہوں مجھے مزید پیش رفت سے روک دیااور نجم سیٹھی نے تہلکہ خیز انکشاف کر دیا ‘‘

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی سی بی ایگزیکٹوکمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ وزیرا عظم نے مجھے ٹاسک دیا کہ غیر ملکی ٹیموں کو پاکستان لیکر آئیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ ہم نے آئر لینڈ کی ٹیم سے پاکستان کے دورے کی بات کی جس پر آئرلینڈ کی ٹیم نے ہمارے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا جس پر میں نے وزیر اعظم کو یہ اطلاع دی تو وہ پریشان ہو گئے اور مجھے مزید پیش رفت سے روک دیا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب نے مجھے فون کیا اور کہا کہ ہم سوچتے ہیں تاہم ٹھیک پندرہ دن بعد کراچی کے ایئر پورٹ پر حملہ ہو گیا۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم جب بھی غیرملکی ٹیم لانے کی تیاری کرتے ہیں کوئی نہ کوئی واقعہ ہوجاتا ہے اس لیے ٹریننگ دلوانے کھلاڑیوں کو ہم نے آرمی اکیڈمی بھیجا۔
دوسری جانب قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ میں قومی کر کٹ ٹیم کے انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں میچز کے بعد پش آپس لگانے پر ارکان پارلیمنٹ برہم ہوگئے،کمیٹی ارکان رانا محمد افضل خان اور چوہدری نذیر نے کہا کہ کھلاڑی جیت کر تو پش اپس لگاتے ہیں لیکن ہارنے پر خاموشی کیوں اختیار کرتے ہیں، کھلاڑی پش اپس لگا کر دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں؟ کھلاڑی جیت کر شکرانے کے نوافل ادا کرتے تو زیادہ بہتر ہوتا،جس پرپاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹوکمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا کہ ٹیم نے کاکول میں پاک فوج سے تربیت حاصل کی اور پش اپس کا مقصد پاک فوج کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا، مصباح الحق نے سنچری بنانے کے بعد اپنی فٹنس ثابت کرنے کیلئے پش اپس لگائے اور دیگر کھلاڑیوں نے انہیں فالو کیا ،بورڈ نے کھلاڑیوں کو پش اپس لگانے سے منع کر دیا ہے۔بدھ کو کمیٹی کا اجلاس چیئرمین عبدالقہار خان ودان کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا،اجلاس میں ارکان کمیٹی ،پی سی بی و دیگر حکام نے شرکت کی ،اجلاس میں حکومتی رکن رانا محمد افضل خان نے قومی کھلاڑیوں کے پش اپس لگانے پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ کھلاڑی جیت کر تو پش اپس لگاتے ہیں لیکن ہارنے پر خاموشی کیوں اختیار کرتے ہیں، کھلاڑی پش اپس لگا کر دنیا کو کیا پیغام دینا چاہتے ہیں جب کہ چوہدری نذیر نے رائے دی کہ کھلاڑی جیت کر شکرانے کے نوافل ادا کرتے تو زیادہ بہتر ہوتا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹوکمیٹی کے چیرمین نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کاکول میں پاک فوج سے تربیت حاصل کی اور پش اپس کا مقصد پاک فوج کو خراج عقیدت پیش کرنا تھا جب کہ مصباح الحق نے سنچری بنانے کے بعد اپنی فٹنس ثابت کرنے کے لئے پش اپس لگائے اور دیگر کھلاڑیوں نے انہیں فالو کیا لیکن اب کھلاڑیوں کو پش اپس لگانے سے منع کر دیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کی کمیٹی کے رکن رانا محمد اقبال نے پی سی بی حکام سے پوچھا کہ پی ایس ایل کی تقریب پاکستان میں کیوں منعقد نہیں کرائی گئی جس پر نجم سیٹھی نے کہا کہ پی ایس ایل کی تقریب یو اے ای میں کرانا ہماری مجبوری تھی، غیر ملکی کھلاڑی پاکستان نہیں آنا چاہتے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ کور کمانڈر کراچی کو پی ایس ایل میں شرکت کی دعوت دی گئی لیکن انہوں نے شرکت نہیں کی، کور کمانڈر کراچی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل کراچی میں کرائیں، بھرپور سیکیورٹی فراہم کریں گے، غیر ملکی ٹیمیں پاکستان آنا چاہتی ہیں لیکن اندرونی مسائل حل کرنا ہوں گے۔ نجم سیٹھی نے کمیٹی کو مزید بتایا کہ کرکٹ کھیلنے کے لئے سفارشوں کی بھرمار ہے، تلخ حقائق ان کیمرا اجلاس میں پیش کر سکتا ہوں۔بعد ازاں حکومتی رکن رانا محمد افضل خان نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کہا کہ کرکٹ میں ایک نئی چیز ہوئی تھی جو مجھے ذاتی طور پر اچھی نہیں لگی جس پر میں نے سوال پوچھا جو میرا حق ہے، اگر پورے پاکستان کو اچھی لگی تو مجھے اس پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن کرکٹ میں اگر کھلاڑی امپائر کو گھور کر بھی دیکھتا ہے تو اس کا بھی کوئی مطلب ہوتا ہے اور اگر یہ کرکٹ کے علاوہ کبڈی یا اس طرح کو کوئی دوسرا کھیل ہوتا تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوتا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…