منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ترین ریسلر نے جان ابراہم کو چیلنج کر دیا ، وجہ بھی سامنے آگئہی

datetime 26  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی( آن لائن ) ڈبلیو ڈبلیو ای ریسلر شیمس نے بالی ووڈ سٹار جان ابراہم کو چیلنج دے دیا اور اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ تم بالی ووڈ کی فورس ہو تو قوت کے مظاہرے کیلئے کیاہماری فورس کو ممبئی پہنچ کر جوائن کر سکتے ہو۔ تم ہی وہ شخصیت ہو جسے میں ممبئی میں دیکھنا چاہتا ہوں ۔ شیمس نے جان ابراہم کے علاوہ بھارتی پہلوان سشیل کمار کو بھی ڈبلیو ڈبلیو ای کنٹریکٹ کیلئے مدعو کیاہے ۔‎
جبکہ دوسری طرف قومی ٹیسٹ کر کٹ ٹیم کے قائد مصباح الحق نے ایشیا کے سب سے کامیاب کپتان کا اعزاز پالیا ، سینئر بیٹسمین نے10سیریز اپنے نام کرتے ہوئے ساروگنگولی اور دھونی کو پیچھے چھوڑ دیا۔تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز سے ابوظبی ٹیسٹ میں فتح حاصل کرتے ہوئے مصباح الحق نے سب سے کامیاب ایشین کپتان کا اعزاز پا لیا، سینئر بیٹسمین 10ویں سیریز جیت کر ساروگنگولی اور مہندرا دھونی سے آگے نکل آئے، دونوں نے 9،9 سیریز اپنے نام کی تھیں، میانداد کی قیادت میں پاکستان نے 8سیریز جیتیں، یاسر شاہ 18میچز میں زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کے ریکارڈ میں جارج لومین اور سڈنی بیرنز کے شراکت دار بن گئے، لیگ اسپنر کے 112 شکار مکمل ہوگئے ہیں۔یاسر شاہ نے سعید اجمل کے بعد یو اے ای میں وکٹوں کی ففٹی کا سنگ میل عبور کرنیوالے دوسرے بولر کے طورپر بھی اپنا نام درج کرالیا،یاسر شاہ ایک سال میں 2 بار ٹیسٹ میں 10 وکٹیں اڑانے والے پاکستان کے 7 ویں بولر ہیں، عبدالقادر نے 1987میں یہ کارنامہ 3مرتبہ سرانجام دے کر منفرد ریکارڈ میں ٹاپ پر جگہ برقرار رکھی، ابوظبی پاکستان کی سب سے پسندیدہ شکارگاہ بن گیا، یہاں ناقابل شکست گرین کیپس نے 5ٹیسٹ جیتے ہیں، ٹیم کوکسی اور وینیو پر اتنی زیادہ فتوحات حاصل نہیں ہوئیں۔دبئی میں پاکستان کا ریکارڈ 6-2 اور شارجہ میں 4-3 ہے۔ ویسٹ انڈین ٹیم یواے ای میں چوتھی اننگز کا دوسرا بڑا مجموعہ 322 حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی ،اس سے قبل پاکستان نے 2010میں جنوبی افریقہ کیخلاف 3وکٹ پر 343 رنز بنائے تھے، کیریبیئنز کا گرین کیپس کیخلاف یہ چوتھی اننگز کا سب سے بڑا ٹوٹل بھی ہے،اس نے1957میں 2 وکٹ پر 317رنز بنائے تھے۔‎

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…