بدھ‬‮ ، 29 اکتوبر‬‮ 2025 

پاکستان کا دورہ نیوزی لینڈ،قومی کرکٹ ٹیم میں دو اہم کھلاڑیوں کو واپس لینے کا فیصلہ کر لیا

datetime 25  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی)نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کے اعلان میں مزید تاخیر کا امکان ہے۔ اظہر علی اور سمیع اسلم کے ساتھ تیسرے اوپنر کی پوزیشن پر ڈیڈ لاک پایا جاتا ہے۔سلیکٹرز شرجیل خان کے ساتھ بائیں ہاتھ کے اوپنر شان مسعود کی کارکردگی کو بھی دیکھنا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق 28 اور29 نومبرسے قائد اعظم ٹرافی کے پانچویں راؤنڈ میں شرجیل خان اور شان مسعود کی کارکردگی کو پرکھا جائے گا۔محمد حفیظ بڑی اننگز کھیل کر بھی اس ریس میں دوبارہ شامل ہوسکتے ہیں۔خراب فارم اور بولنگ نہ کرانے کی وجہ سے ان کا کیس کمزور ہوگیا ہے۔قائد اعظم ٹرافی اور شارجہ میں ویسٹ انڈیز کے تین روزہ میچ کو شامل کرکے شرجیل خان، محمد حفیظ اور شان مسعود کی کارکردگی تقریبا ایک جیسی ہے۔ شرجیل خان جو دو دن پہلے تک نیوزی لینڈ کا ٹکٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم شان مسعود نے یوبی ایل کی جانب سے ڈائمنڈ گراونڈ بڑی اننگز کھیل کر سلیکٹرز کی توجہ حاصل کی۔شان مسعود کے 93 رنز نے انہیں بھی سلیکشن کی دوڑ میں شامل کردیا ہے۔ پیر کو انضمام الحق نے ساتھی سلیکٹرز کے ساتھ ٹیلی فونک میٹنگ کی جس میں طے پایا کہ قائد اعظم ٹرافی کے ایک اور راؤنڈ میں اوپنرز کی کارکردگی کا جائزہ لے کر ٹیم کا اعلان کیا جائے گا۔پاکستانی کرکٹ ٹیم پانچ نومبر کو دبئی سے نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ روانہ ہوگی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین 2ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے پہلا ٹیسٹ 17نومبر یکو کرائسٹ چرچ جبکہ دوسرا ٹیسٹ 25نومبر سے ہملٹن میں کھیلا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بھکاریوں سے جان چھڑائیں


سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…