ابوظہبی ، گرین شرٹس نے کالی آندھی کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں میچ پر گرفت مضبوط کر لیا

23  اکتوبر‬‮  2016

ابوظہبی (آئی این پی) پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ابوظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز میچ پر گرفت مضبوط کر لی،دوسرے روز کھیل کے اختتام تک مہمان ٹیم نے گرین کیپس کے 452رنز کے تعاقب میں چار وکٹ کے نقصان پر 106رنز بنالیے، کالی آندھی کو مزید 346رنز کے خسارے کا سامنا ،پاکستانی قائد نروس نائنٹیز کا شکار، راحت نے 2یاسر نے1مہرہ کھسکایا۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو ابو ظہبی ٹیسٹ کے دوسرے روز ویسٹ انڈیز کی جانب سے پاکستان کے 452رنز کے جواب میں چارلس اور براوو نے کھیل کا آغاز کیا تاہم دونوں اوپنرز پاکستانی باولر ز کی طوفانی گیندوں کا سامنا کرنے میں ناکام رہے ، چارلس 12جبکہ براوو 43رنز بنانے میں کامیاب ہوئے،تیسرے نمبر پر آنے والے بریتھ ویٹ 21رنز بنا کر رن آوٹ ہو گئے جبکہ مارلن سیمول 30رنز بنا کر راحت علی کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے،پاکستان کی جانب سے راحت علی نے دو اور یاسر شاہ نے ایک کھلاڑی کو پولین پہنچایا۔قبل ازیں میچ کے دوسرے روز پاکستان نے 304 رنز 4 کھلاڑی آوٹ سے اپنی اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 452 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی، یاسر شاہ 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جب کہ کپتان مصباح الحق نروس نائنٹیز کا شکار ہوئے اور 96 رنز بنا کر ایل بی ڈبلیو ہو گئے، سرفراز احمد نے 56 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ محمد نواز نے 25 اور سہیل خان نے 26 رنز کی اننگز کھیلی۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے شینن گیبریل نے 5 اور جیسن ہولڈ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ روندرا بشو اور کریگ بریتھ ویٹ کے حصے میں ایک ایک وکٹ آئی۔کھیل کے پہلے روز پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز اظہر علی اور سمیع اسلم نے کیا تاہم ڈے اینڈ نائٹ میچ میں ٹرپل سنچری بناکر تاریخ رقم کرنے والے اظہر علی بغیر کوئی رن بنائے ہی پویلین لوٹ گئے جب کہ سمیع اسلم بھی صرف 6 رنز ہی بناسکے جس کے بعد اسد شفیق نے ٰڈینگی سے فائٹ کرکے ٹیم میں واپس آنے والے یونس خان کے ساتھ مل کر 87 رنز جوڑے اور 68 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہو گئے۔یونس خان وکٹ پر ڈٹے رہے اور کپتان مصباح الحق کے ہمراہ 175 رنز کی شراکت داری قائم کی، اس دوران تجربہ کاربیٹسمین نے اپنے کیرئیر کی 33 ویں سنچری اسکور کی لیکن وہ پہلے دن کے اختتام سے کچھ اوور پہلے ہی 127 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے جب کہ مصباح الحق 90 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ پہلے روز کھیل کے اختتام پر پاکستان 4 وکٹوں کے نقصان پر 304 رنز بنا لئے تھے۔واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دبئی میں کھیلے جانے والے پہلے ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں گرین کیپس نے کالی آندھی کو 56 رنز سے شکست دی تھی۔

موضوعات:



کالم



ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟


عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…