منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اچانک یہ کیا خبر آگئی ۔۔۔۔ مصباح الحق ’نروس نائنٹیز‘ کا شکار ہوگئے

datetime 22  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی(آئی این پی )ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان کو کپتان مصباح الحق کی صورت میں بڑا نقصان اٹھانا پڑا ’نروس نائنٹیز‘ کا شکار ہوگئے اور 96 رنز بناکر شینن گیبریئل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔ دوسرے روز کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستان نے 304 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر پہلی اننگز دوبارہ شروع کی اور اس وقت مصباح الحق 90 رنز بناکر وکٹ پر موجود تھے۔ 338 کے مجموعی اسکور پر کپتان مصباح الحق 96 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جس کے بعد سرفراز احمد بیٹنگ کے لیے آئے ۔یونس خان نے اپنے تجربے کا ثبوت دیتے ہوئے پھر لاجواب بلے بازی کی اور کپتان مصباح الحق کے ساتھ شاندار شراکت قائم کر کے بڑے اسکور کیلئے بنیاد فراہم کی اور چوتھی وکٹ کیلئے 175 رنز کی عمدہ شراکت قائم کی۔ انگلینڈ کے خلاف اوول میں ڈبل سنچری بنانے والے یونس نے اپنی فارم کا سلسلہ جاری رکھا اور بیماری کے بعد صحتیاب ہو کر ٹیم میں واپس آتے ہی سنچری بنائی۔وہ دس چوکوں اور ایک چھکے سے مزین 127 رنز کی شاندار اننگ کھیلنے کے بعد کریگ بریتھ ویٹ کی گیند پر آؤٹ ہوئے جو پہلے دن کی آخری گیند ثابت ہوئی۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…