اتوار‬‮ ، 12 جنوری‬‮ 2025 

سری لنکن کرکٹ بورڈمیں مجھے کس کام کیلئے مجبور کیا جاتا رہا ؟ خاتون ملازمہ نے شرمناک انکشاف کر دیا

datetime 22  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولمبو( آن لائن )’’بس اب یہی سننا باقی رہ گیا تھا ‘‘سری لنکن کرکٹ بورڈمیں مجھے کس کام کیلئے مجبور کیا جاتا رہا ؟ خاتون ملازمہ نے شرمناک انکشاف کر دیا,مارکیٹنگ ڈویژن کی سابق سیکرٹری گیاتری وکرما سنگھے نے سری لنکن کرکٹ حکام کے سیاہ کرتوتوں کا پردہ چاک کردیا۔اپنے خلاف انکوائری میں بیان دیتے ہوئے سابق خاتون ملازمہ نے بتایاکہ مجھے بورڈ کے ملازمین کی جانب سے ’خواہشات‘ پوری نہ کرنے پر انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا گیا۔خاتون نے کمیشن کوبتایا کہ سری لنکا کرکٹ میں ملازمت کے دوران مجھے بورڈ کے کئی افراد نے جنسی طور پر ہراساں کیا، بطور غیرشادی شدہ خاتون میرے لیے یہاں کام کرنا انتہائی دشوار بنا دیا گیا، آفیشلز کو ’انکار‘ کرنے پرمیری کردار کشی شروع ہوئی اور میرے حوالے سے کئی جھوٹی کہانیاں میڈیا کو فراہم کی گئیں۔میں اپنی صفائی میں یہی کہنا چاہوں گی کہ مجھ پر جو الزامات لگائے ہیں وہ بالکل غلط اور بے بنیاد ہیں، میری آپ لوگوں سے اپیل ہے کہ مجھے انصاف دلایا جائے ۔
دوسری جانب سری لنکا نے دورہ زمبابوے کے لیے نائب کپتان چندی مل کو نظرانداز کرتے ہوئے 3 نئے کھلاڑیوں کو 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کرلیا ہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ چندی مل ڈومیسٹک میچ کے دوران گزشتہ ماہ انگوٹھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے جس سے اب تک مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوسکے ہیں۔سری لنکا ٹیم میں شامل ہونے والے نئے کھلاڑیوں میں کوسان مادوشنکا اور لہیرو کمارا فاسٹ باؤلرز ہیں جبکہ آسیلا گونارتنے کو آل راؤنڈر کے طورپر شامل کیا گیا ہے۔سری لنکا کی ٹیم زمبابوے کے خلاف اپنا پہلا ٹیسٹ 29 اکتوبر سے ہرارے میں کھیلے گی جبکہ دوسرا میچ 6 نومبر کو اسی میدان میں شروع ہوگا۔سری لنکا کی ٹیم ٹیسٹ سیریز کے لیے ان کھلاڑیوں میں اینجیلو میتھیوز (کپتان)، دیمتھ کرونارتنے، کوشل سلوا، کوسل پریرا، کوسل مینڈس، دھنانجیا سلوا، رنگنا ہیراتھ، دلروان پریرا، لکشمن سینڈیکان، سرنگا لکمل، نیروشان ڈک والا، کوسن میدوشنکا، لہیرو کمارا، لہیروگمیج، آسیلا گونارتنے شامل ہیں واضح رہے سری لنکا نے عالمی چمپیئن آسٹریلیا کی ٹیم کو اپنے ہوم گراؤنڈ میں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کرکے تاریخ رقم کی تھی۔دورہ زمبابوے میں سری لنکا ٹیسٹ سیریز کے بعد ایک روزہ سہ فریقی سیریز کھیلے گی جس میں میزبان ٹیم کے علاہ ویسٹ انڈیز بھی حصہ لے گی جس کا آغاز 14 نومبر کو ہرارے میں ہوگا

موضوعات:



کالم



پہلے درویش کا قصہ


پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…