جمعہ‬‮ ، 18 اپریل‬‮ 2025 

صرف پاکستان سپر لیگ کا فائنل ہی پاکستان میں نہیں ہوگا بلکہ ۔۔۔! نجم سیٹھی نے بڑی خبرسنادی

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی )پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ آئندہ سال پاکستان میں بین الاقوامی ٹورنامنٹ منعقد کروانے کے لیے کرکٹ بورڈز سے بات چیت کر رہے ہیں،اگر پاکستان سپر لیگ کا فائنل لاہور میں ہو جاتا ہے تو پھر ان غیرملکی ٹیموں کے ساتھ ایک ٹورنامنٹ لاہور یا کراچی میں کرائیں گے ،اگر بھارت اپنے وعدے پورے کرتے ہوئے پاکستان سے کھیلنے پر تیار ہوجائے تو پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے فنڈ سے ملنے والے تمام پیسے واپس کردے گا ۔بی بی سی اردو سے بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ آئندہ سال صرف پاکستان سپر لیگ کا فائنل ہی پاکستان میں نہیں ہوگا بلکہ چند دوسری غیرملکی ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔۔بین الاقوامی کرکٹ برادری کو اب احساس ہوگیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بڑی زیادتی ہوئی ہے خاص کر اس لیے بھی کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے سے مسلسل انکار کررہا ہے جس کے نتیجے میں پاکستان کرکٹ بورڈ کو بہت زیادہ مالی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان کو اپنی تمام تر انٹرنیشنل کرکٹ ملک سے باہر کھیلنی پڑرہی ہے جہاں بہت زیادہ مہنگائی ہے اسی لیے پاکستان کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی سے مالی مدد کے لیے کہا تھا جسے تسلیم کرلیا گیا ہے۔متحدہ عرب امارات کے کرکٹ حکام کو آئی سی سی کے ذریعے یہ سمجھایا جائے گا کہ وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کو رعایت دیں اوراگر ایسا نہیں تو پھر آئی سی سی اپنے فنڈ سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مالی مدد کرے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سے کہا گیا کہ آپ قرض لے لیں لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ نے انکار کردیا کہ وہ اپنا حق مانگ رہا ہے وہ بھیک مانگنے نہیں آیا ۔نجم سیٹھی نے کہا کہ اگر بھارت اپنے وعدے پورے کرتے ہوئے پاکستان سے کھیلنے پر تیار ہوجائے تو پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی کے فنڈ سے ملنے والے تمام پیسے واپس کردے گا ۔انہوں نے کہا کہ بھارت سے تعلقات معمول پر آنے کے بعد پاک بھارت سیریز ضرور ہوگی لیکن مشکل یہ ہے کہ جب بھی حالات بہتر ہونے لگتے ہیں توکچھ نہ کچھ گڑبڑ ہوجاتی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی اور پی سی بی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کے درمیان قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان یوتھ الیون اور آسٹریلین آرمی کی ٹیموں میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب کے موقع پر بات چیت ہوئی ۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ بین الاقوامی کرکٹرز کو پاکستان کا راستہ دکھائے گی ۔ کور کمانڈر لاہور نے سکیورٹی کی یقین دہانی کر ادی ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ آپ تیاری کریں ہم سکیورٹی فراہم کریں گے۔ غیر ملکی ٹیم پاکستان آتی ہے تو وہ ایک پیغا م لے کر جاتی ہے اس لئے دنیا میں پاکستان کا کرکٹ سے بڑا امن کا سفیر کوئی نہیں ۔کوشش ہے کہ پاکستان کے لئے بین الاقوامی کرکٹ کے دروازے کھولے جائیں ۔ کور کمانڈر لاہور کا کہنا تھاکہ امید رکھتے ہیں کہ لاہور میں جلد بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی ہو گی کیونکہ اب پاکستان کا ماحول بہت پر امن ہے۔

موضوعات:



کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…