منگل‬‮ ، 24 دسمبر‬‮ 2024 

مظہر محمود کا عبرتناک انجام‎

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (این این آئی) برطانوی صحافی مظہر محمود کو 15ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کھلاڑیوں محمد آصف ، محمد عامر اور سلمان بٹ کو سپاٹ فکسنگ سکینڈل میں پھنسانے والے برطانوی صحافی مظہر محمود کو عدالت نے پندہ ماہ قید کی سزا سنا دی ٗ برطانوی صحافی پرگلوکارہ تولیزا کنٹوسٹاولس کے خلاف منشیات کیس میں شواہد ٹیمپر کر کے عدالت کو گمراہ کرنے کا الزام ثابت ہونے پر سزا سنائی گئی صحافی کے ڈرائیور کو بھی اسی کیس میں بارہ ماہ کی قید سنائی گئی ہے۔دونوں نے مل کر گلوکارہ کو بچانے کیلئے شواہد ٹیمپر کرنے کی کوشش کی تھی تاکہ عدالت کو گمراہ کیا جا سکے۔مظہر محمود پاپ اسٹار تولیسا کونٹوس تاولوس کے خلاف خبر لکھی تھی جس میں انہیں ڈرگ فکسر ظاہر کیا تھا اور ان کے خلاف عدالت سے رجوع کیا تھا تاہم وہ عدالت میں کوئی ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہے۔پاپ گلوکارہ پر الزام تھا کہ انہوں نے مظہر محمود کیلئے اپنے روابط استعمال کرتے ہوئے پیسوں کے عوض کوکین کا بندوبست کیا تاہم شواہد نہ ہونے پر یہ مقدمہ عدالت میں ختم کردیا گیا تھا۔53 سالہ مظہر پر الزام ہے کہ انہوں نے تولیسا کے مقدمے میں عدالت کو گمراہ کرنے کی کوشش کی اور کراؤن پراسی کیوشن نے انہیں 15 ماہ کی سزا دینے کا ‎
اعلان کیا۔عدالت کے جج جیرالڈ گورڈن نے کہا کہ مظہر محمود نے اپنے کیریئر میں چند بہت اچھے کام کیے لیکن جرم کی نوعیت کو دیکھتے ہوئے انہیں سزا دینا ناگزیر ہے۔نیوز آف دی ورلڈ اور دن سن کے سابق رپورٹر نے اپنے بیان میں کہا کہ میں بہت مایوس ہوں کہ غیر منصفانہ تعطل کے بعد مجھے کراؤن پراسیکیوشن نے بتایا کہ مجھ پر سازش کرنے اور عدالت کو گمراہ کرنے کے الزام میں سزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں الزامات کو یکسر مسترد کرتا ہوں اور عدالت میں ان کا مقابلہ کروں گا۔واضح رہے کہ مظہر محمود اپنی خفیہ خبروں کی وجہ سے کافی مشہور ہیں تاہم ان کی زندگی میں ہلچل اس وقت پیدا ہوئی جب سابق برطانوی اٹارنی جنرل لارڈ گولڈ اسمتھ نے انہیں جھوٹا قرار دیتے ہوئے ان کی تمام خبروں اور ثبوتوں کی دوبارہ جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا۔مظہر محمود نے 2010 میں پاکستان کے دورہ انگلینڈ کے موقع پر محمد عامر، محمد آصف اور اس وقت کے کپتان سلمان بٹ پر اسپاٹ فکسنگ کا الزام عائد کیا تھا اور بکی مظہر مجید کی فوٹیج بھی منظر عام پر لائے تھے جس کی بنیاد پر تینوں کھلاڑیوں جیل ہونے کے ساتھ ساتھ معطلی کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…