ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

بھارت ڈی آر ایس کے استعمال پر آمادہ

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہاک آئی نے ہماری تمام سفارشات پر عمل کیا ہے۔ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ڈی آر ایس سسٹم کو تجرباتی بنیادوں پر انگلینڈ کے خلاف سیریز میں استعمال کیا جائے گا۔ تاہم اس کا استعمال جاری رکھنے کا فیصلہ ڈی آر ایس کی کارکردگی اور اس سے ملنے والے ردعمل کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی نے ڈی آر ایس کے استعمال کی حمایت کی تھی جس پر بی سی سی آئی نے لچک دکھاتے ہوئے تجرباتی بنیادوں پر اسے استعمال کرنے کا اعلان کیا۔ تاہم اس سے قبل مہندر سنگھ دھونی اس سسٹم کے سخت مخالف تھے۔ دھونی کا کہنا تھا کہ ڈی آر ایس کا استعمال اسی وقت کیا جا سکتا ہے جب یہ 100 فیصد درست ہو۔ واضح رہے کہ بھارت کا ڈی آر ایس پر سب سے بڑا اعتراض یہ تھا کہ گیند پیڈ پر لگنے کے بعد صحیح راہ متعین نہیں کر پاتی جس کی وجہ سے ریویو ضائع ہونے کا خطرہ ہوتا ہے لیکن الٹرا موشن کیمرہ کے استعمال کی بدولت اس خامی پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہےجس کےبعد بھارت نے آمادگی ظاہرکردی ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…