منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عماد وسیم کے بعد ایک کھلاڑی نے تاریخ رقم کر دی ، بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا

datetime 21  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابو ظہبی (آئی این پی)قومی ٹیم کے بلے باز اسد شفیق نے اپنے ٹیسٹ کیریئر کے 3000رنز مکمل کرلیے ۔ 30سالہ اسد شفیق نے ویسٹ انڈیز کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن روسٹن چیز کی گیند پر اپنا 57واں رن مکمل کرکے اپنے 3000ٹیسٹ رنز مکمل کرلیے،وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے 18ویں پاکستانی بلے باز ہیں ۔اسد شفیق نے اب تک 47ٹیسٹ میچز میں 43.53کی اوسط سے 3004رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 9سنچریاں اور 17نصف سنچریاں شامل ہیں ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹونٹی فارمیٹ کی نئی رینکنگ جاری کردی ، ویسٹ انڈیز کو وائٹ واش کرنے کے باوجود پاکستان کی ٹیم بدستور ساتویں نمبر پر ہے تاہم شاندار کارکردگی کی بناء پر پاکستان کے عماد وسیم بولنگ کے شعبے میں 33 درجے ترقی کرتے ہوئے 37 سے ایک دم چوتھے نمبر پر آگئے ۔آئی سی سی کی جاری رینکنگ کے مطابق کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ میں نیوزی لینڈ پہلے، بھارت دوسرے اور جنوبی افریقہ تیسرے نمبر پر ہے، پاکستان کے خلاف سیریز میں وائٹ واش ہونے کے باعث ویسٹ انڈیز تیسرے سے چوتھے نمبر پر آگئی ہے، آسٹریلیا پانچویں، انگلینڈ چھٹے جبکہ پاکستان بدستور ساتویں نمبر پر ہے ۔ ٹی ٹوئٹی فارمیٹ میں سری لنکا آٹھویں، افغانستان نویں جبکہ بنگلا دیش دسویں نمبر ہے۔بیٹنگ کے شعبے میں کوئی بھی پاکستانی بلے باز ٹاپ ٹین میں شامل نہیں، بہترین بلے بازوں میں بھارت کے ویرات کوہلی پہلے، آسٹریلیا کے ایرون فنچ اورگلین میکسویل بالترتیب تیسرے اور چوتھے جبکہ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل پانویں نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریزمیں 101 رنز بنانے پربابراعظم 66 ویں اورخالد لطیف 94 ویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔بولنگ کے شعبے میں جنوبی افریقہ کے عمران طاہرکا راج ہے، بھارت کے فاسٹ بولر بھمرہ کی دوسری اورویسٹ انڈیز کے بدری کی تیسری پوزیشن ہے، پاکستان کے عماد وسیم ویسٹ انڈیزکے خلاف سیریزمیں 9 وکٹیں لینے کے بعد 33 درجے ترقی کرتے ہوئے 37 سے ایک دم چوتھے نمبرپرآگئے ہیں، اس کے علاوہ بھارت کے روی چندرن ایشون کا پانچواں نمبر ہے۔کرکٹ کے مختصر ترین فارمیٹ کے آل رانڈرز میں آسٹریلیا کے گلین میکسویل پہلے اوربنگلا دیش کے شکیب الحسن دوسرے نمبرپرہیں، ٹی نٹی ورلڈ کپ کے بعد سے قومی ٹیم میں جگہ نہ بنانے والے شاہد آفریدی اب بھی تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…