منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

میں جتنی دیر بھی کریز پر رہا پاکستانی کرکٹرز کیا کرتے رہے ؟ سیریز ہارنے کے بعدڈیرن براوو کا انوکھا انکشاف

datetime 20  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز ڈیرن براوو کا کہنا ہے کہ ان کی ٹیم مزاحمت کے بعد پاکستان کو دبئی میں شکست دے سکتی تھی۔براوو کا کہنا تھا کہ ان کا منصوبہ پورے دن کھیلنا اور آخری سیشن میں جارحانہ موڈ اپنانا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ‘یہ ایک ایسا لمحہ تھا جہاں میں پورا دن کھیلنا چاہتا تھا اسی طرح جتنا زیادہ وقت میں نے وکٹ پر گزارا جس کی وجہ سے پاکستانی دباؤ کا شکار تھے۔انھوں نے اپنی ٹیم کی مزاحمت کی تعریف کی۔براوو نے کہا کہ ‘میرے خیال میں یہ شاندار کوشش تھی، کھلاڑیوں نے پورے ٹیسٹ میچ میں بھرپور مزاحمت کی، یہاں تک کہ پہلے دو دن بھی جب ہم نے مکمل طورپر ناقص کھیلا تھا۔پاکستان کو دوسری اننگز میں 123 رنز پر آؤٹ کرنے والے دیوندرا بشو کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ‘بشو نے دوسری اننگز میں ہمیں برتری کے لیے ہمارا پلڑا بھاری رکھا۔ڈیرن براوو کا کہنا تھا کہ وہ اظہرعلی کی 302 رنز کی اننگز میں کریز پر دیر تک کھڑے رہنے سے متاثر ہوئے تھے۔مجھے یہ احساس ہوا کہ آپ جتنا وقت اندر گزارتے ہیں اسی طرح آپ زیادہ رنز کریں گے، اظہر نے ایک ٹرپل سنچری بنائی، انھوں نے ایک بہت زیادہ لمبی بیٹنگ کی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…