لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)مشہورزمانہ برطانوی جمناسٹک اولمپین لیوس سمتھ بکھنگم پیلس کی ایک مسجد کادورہ کرنے کی وجہ سے لندن میں منعقدہ ریومیڈلسٹس ٹریفگلرسکوائرمیں ہونے والی وکڑی پریڈمیں شامل نہ ہوسکا۔جبکہ ایک ویڈیومیں ستائیس سالہ سمتھ اوراس کادوست لیوک کارسن دعاکے دوران اللہ اکبرکانعرہ لگاتے ہوئے خوشی کااظہارکررہے ہیں ۔واضح رہے کہ روا ںسال لیوس سمتھ نے اولمپکس میں سلورمیڈیاحاصل اپنے نام کیاتھاجبکہ برطانیہ کے ہی کھلاڑی میکس وٹلاک نے گولڈمیڈل جیتاتھا۔چارمرتبہ میڈل جیتنے والے لیوس سمتھ نے اپنی فیس بک پرایک پیغام میں کہاہے کہ ’’میں نے اسلام اورمسلمان کمیونٹی کومزید سمجھنے کی پیشکش قبول کرلی ہے ۔اس نے کہاکہ میں پوری ایمانداری سے کہہ رہاہوں کہ میں نے آج ایک بہت خوشگواردن گزراہے ۔اس نے کہاکہ میں مسجد کادورہ کرنے سے پہلے کچھ نروس اورپریشانی کاشکارہوالیکن مسجد میں جانے کے بعد مجھے یہ پریشانی ختم ہوگئی ۔سمتھ جس کوبرٹش جمناسٹک میں غیرحاضری پرڈسپلنری ایکشن کاسامناہے ،اس نے کہاہے کہ میں اسلام کے بارے میں مزید جانناچاہتاہوں اورمجھے کسی بھی پریشانی کی پروانہیں ہے ۔