منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کاعمل شروع،کتنے کھلاڑیوں کی نیلامی ہو گی؟فائنل پاکستان میں ہوگا،اہم اعلان کردیاگیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2016 |

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کے لیے ڈرافٹنگ کے عمل کا آغاز ہو گیا ہے۔ڈرافٹنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل پی ایس ایل کے چیئرمین نجم سیٹھی نے خطاب کرتے ہوئے لیگ کے دوسرے ایڈیشن کا فائنل لاہور میں کرانے کا اعلان کیا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق آئی سی سی کرکٹ اکیڈمی دبئی میں پی ایس ایل کی ڈرافٹنگ تقریب کا آغاز رنگارنگ ٹیبلو سےہوا۔ پی ایس ایل کی پانچوں فرنچائز کے گانوں پر فنکاروں شاندار پرفامنس دکھائی جبکہ پہلے ایڈیشن کے یادگار لمحات کی جھلکیاں بھی دکھائی گئیں۔

نجم سیٹھی کا مزید کہنا تھا کہ انکی کوشش ہے کہ پی ایس ایل کو ہرقسم کے تنازعے اور سیاست سے دور رکھیں اور ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی کو یقینی بنایا جائے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ ہم نے وعدہ کیا تھا کہ پی ایس ایل کا دوسرا ایڈیشن عوام کی خواہشات کے مطابق پہلے سے زیادہ کامیاب ہو گا۔جبکہ پاکستان سپر لیگ 2017ء کیلئے 414 کرکٹرز نیلامی کیلئے پیش کئے جائیں گے، پاکستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، سری لنکا سمیت دیگر ممالک کے کھلاڑیوں کو 4 کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے۔پاکستان سپر لیگ 2017ء ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کو 4 کیٹیگریز میں رکھا گیا ہے۔پاکستان سُپر لیگ 2017ء کیلئے پلاٹینیم کیٹیگری میں 28، ڈائمنڈ کیٹیگری میں 30 جبکہ گولڈ اور سلور کیٹیگریز کیلئے 50، 50 سے زائد کھلاڑیوں کو رکھا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے 185، انگلینڈ کے 70، ویسٹ انڈیز کے 52، سری لنکا کے 27، آسٹریلیا کے 15، جنوبی افریقا کے 10، افغانستان کے 9، نیوزی لینڈ کے 7 جبک دیگر ملکوں سے تعلق رکھنے والے 24 کھلاڑیوں کی بولی لگے گی۔پی ایس ایل کی 5 ٹیمیں کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ اپنے لئے کھلاڑیوں کا انتخاب کریں گی جبکہ پرانے اور ناکام کھلاڑیوں کی چھٹی کا بھی امکان ہے، کئی ٹیموں نے اپنے کپتان بھی تبدیل کرنے کا عندیہ دیا ہے۔  واضح  رہے کہ اس ایونٹ میں پشاور زلمی نے اپنے نئے کپتان کے نام کا اعلان کیاہے ۔پشاور زلمی نے ویسٹ انڈیز کو ورلڈ ٹی ٹونٹی 2016ءکا ٹائٹل جتوانے والے ڈیرن سیمی کو کپتان مقرر کر نے کا فیصلہ کیا ہے ۔جبکہ گزشتہ پاکستان سپرلیگ میں پشاورزلمے کے کپتان شاہد آفریدی تھے ۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…