نیویارک( آن لائن ) سرینا ولیمز فٹنس مسائل کے باعث سال کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز سے دستبردار ہوگئیں۔شہرہ آفاق امریکن اسٹار اور سابق عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز فٹنس مسائل کے باعث سال کے آخری ٹینس ٹورنامنٹ ڈبلیو ٹی اے فائنلز سے دستبردار ہوگئیں۔سرینا نے انجری کی وجہ سے گزشتہ برس منعقدہ ایونٹ میں بھی شرکت نہیں کی تھی، ڈبلیو ٹی اے کی طرف سے جاری کردہ اعلامیئے کے مطابق 22 مرتبہ کی گرینڈ سلام چیمپئن ولیمز کندھے کی انجری میں مبتلا ہیں اور تاحال سوفیصد فٹنس حاصل نہیں کر سکیں، اس لئے انہوں نے ایونٹ میں شرکت سے معذرت کی ہے۔بلاشبہ ہمیں ان کی عدم شرکت پر مایوسی ہوئی تاہم ہماری ہمدردیاں ان کے ساتھ ہیں اور خواہش ہے کہ وہ جلد فٹ ہو کر دوبارہ ٹینس کورٹس کا رخ کریں۔ولیمز نے اپنے بیان میں کہا کہ ڈبلیو ٹی اے فائنلز سے دستبرداری کا فیصلہ بہت تکلیف دہ ہے، ایونٹ میں شرکت نہ کرنے پر مداحوں سے معذرت خواہ ہوں اور اب میں مکمل فٹنس کے بعد دوبارہ کورٹ میں واپس کروں گی۔#/s#
کھیل کے میدان میں فتح سے پکی دوستی رکھنے والی سرینا ویلمز نے ٹینس کو اچانک خیر باد کہہ دیا ۔۔۔ وجہ کیا بنی ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی



















































