اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

قومی ٹیم کے کپتان کو پاسپورٹ نہ ملا، کپتان کے بغیر ہی میدان میں پہنچ گئی

datetime 19  اکتوبر‬‮  2016 |

لاہور(آئی این پی)قومی ٹیم کے کپتان کو پاسپورٹ نہ ملا، کپتان کے بغیر ہی میدان میں پہنچ گئی،پاکستان ہاکی ٹیم ایشیئن چیمپئنز ٹرافی کے لئے ملائیشیا پہنچ گئی لیکن پاسپورٹ نہ ہونے پر کپتان پاکستان میں ہی رہ گئے، ٹیم میں متبادل کھلاڑی شامل کئے جانے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم نے کپتان کے بغیر ہی ایشیئن چیمپئنز ٹرافی میں شرکت کے لئے ملائیشیا میں ڈیرے ڈال لئے۔ کپتان محمد عرفان نے برطانوی ویزے کیلئے برطانوی سفارتخانے کو پاسپورٹ جمع کرایا تھا جو تاحال ان کو برطانوی سفارتخانے سے واپس نہیں مل سکا۔ پاسپورٹ کے حصول کے لئے کپتان محمد عرفان نے اسلام آباد میں سفارتخانے کے کئی چکر بھی لگائے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری شہباز سینئر کا کہنا ہے کہ معاملہ بدھ کو بھی حل نہ ہوا تو متبادل کھلاڑی شامل کیا جائے گا جبکہ کپتان کا انتخاب کرنا ٹیم مینجمنٹ کا کام ہے۔ پاکستان ہاکی ٹیم ایشیئن چیمپئنز ٹرافی میں جمعرات کو ملائیشیا کیخلاف پہلا میچ کھیلے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…