اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

شاہد آفریدی کا الوداعی میچ، انضمام الحق نے فیصلہ سنا دیا

datetime 19  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی)قومی کر کٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کہا ہے کہ سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کرنے کی کلیئرنس ہے، احمد شہزاد اور عمر اکمل پر اب کوئی پابندی نہیں ، یہ دونوں ہمارے مستقبل کے پلان کا حصہ ہیں۔شاہد آفریدی کو آخری میچ دینے کا فیصلہ بورڈ کرے گا۔میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے چیف سلیکٹر نے کہا کہ سلمان بٹ کو ٹیم میں شامل کرنے کی کلیئرنس ہے، مگر ابھی وہ پوری طرح ردھم میں نہیں آئے ہیں ۔تقریبا ایک سال تک ان کی کارکردگی کا جائزہ لے کر پھر فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ احمد شہزاد اور عمر اکمل پر اب کوئی پابندی نہیں ، یہ دونوں ہمارے مستقبل کے پلان کا حصہ ہیں۔شاہد آفریدی کو آخری میچ دینے کا فیصلہ بورڈ کرے گا۔
واضح رہے کہ پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کر کٹ کے بعد سیاست میں آنے کی خواہش ہے،جب ان سے پوچھاگیاکہ وہ کس سیاسی جماعت میں شمولیت اختیارکرینگے توشاہد آفریدی یہ سوال گول کرگئے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو میچ کے آخر میں رنز بنانے کا گر سیکھنا ہوگا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم بہتر ہو رہی ہے، ٹیم کو اچھے آل راؤنڈ مل چکے۔ آخر میں رنز نہ کرنے کی خامی پر قابو پانا ہو گا۔ سابق کپتان نے کرکٹ کے بعد فلاحی کام کرنے کو ترجیح قرار دیا اور کہا کہ اسی لئے اپنے گاؤں میں ہسپتال بنایا۔ ،بہت تیز واک کرتا ہوں۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں کرکٹر ہوں اور کھلاڑی کو اپنی مرضی ہی کرنی چاہئے، اس لئے کسی کی نہیں سنتا ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…