لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان سپرلیگ کے چیرمین نجم سیٹھی نے آئندہ برس عہدہ چھوڑنے کااعلان کیاہے ۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق
نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کے چیرمین کے عہدے سے الگ ہوجائیں گے۔ نجم سیٹھی کی جانب سے پی ایس ایل کے چیرمین کے عہدے کے استعفے کوغیرمتوقع قراردیاجارہاہے جبکہ انہوں نے کہاکہ اگلے ماہ سے پاکستان سپر لیگ ایک الگ کمپنی ہوگی اور اس کا پاکستان کرکٹ بورڈ سے کوئی تعلق نہیں رہے گا۔ پی ایس ایل کے نئے ڈائریکٹرز کی اکثریت پاکستان کرکٹ بورڈ سے باہر سے ہوں گے کیونکہ کوشش ہے کہ پی ایس ایل کو پی سی بی کی سیاست سے الگ رکھا جائے۔نجم سیٹھی کاکہناتھاکہ پاکستان سپرلیگ اورپاکستان کرکٹ بورڈکوعلیحدہ علیحدہ کرنے سے پاکستانیوں کھلاڑیوں پردبائو کم ہوگااورپاکستانی کھلاڑی اپنی صلاحتیں کھل کرمنواسکیں گے ۔
پی ایس ایل کی چیرمین شپ ،نجم سیٹھی کے اعلان پرسب حیران
18
اکتوبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں