کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)شاہد خان آفریدی کی سوانح حیات اگلے سال شائع کی جائے گی،اس کتاب کا نام ’شاہد آفریدی این آٹوبائیوگرافی‘ رکھا گیا ہے جسے ایمی ایوارڈز میں نامزد ہونے والے صحافی وجاہت ایس خان نے تحریر کیا، اس کتاب میں شاہد آفریدی کی زندگی کی داستان بیان کی گئی ہے۔16 سال کی عمر میں اپنا نام بنانے والے اور 1999 میں صرف 37 گیندوں پر سنچری کرنے والے شاہد آفریدی نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ’اپنے کرکٹ کیریئر کے ان کئی سالوں میں، میں نے کئی انٹرویوز دیئے اور کئی درجن ٹی وی شوز کیے ہیں، لیکن میری کتاب میں آپ وہ کہانیاں پڑھیں گے جن کے بارے میں، میں نے کبھی بات نہیں کی، میرے پاس اپنے مقاصد، اپنی ہار، اپنے ڈر، اپنے بھروسے کو لے کر کہنے کو بہت کچھ ہے‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’اس کتاب میں، میں نے اپنی دشمنیوں اور دوستیوں کا ذکر کیا ہے خاص طور پر بھارتیوں کے ساتھ، جبکہ فوج کے ساتھ میری حماقتیں اور سیاست میں عمل دخل کا ذکر بھی موجود ہے‘۔
شاہد آفریدی کا پبلشنگ کمپنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہنا تھا، ’مجھے فخر ہے کہ میں نے وجاہت بھائی جیسے صحافی کے ساتھ کام کیا اور میں پبلشرز کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں کہ انہوں نے مجھے موقع دیا‘۔وجاہت خان نے شاہد آفریدی کے ساتھ کام کرنے کے تجربے کو کافی بہترین اور کسی حد تک خوفناک بھی قرار دیا۔ان کا کہنا تھا ’دنیا میں کرکٹ کے سب سے بہترین آئیکون کے ساتھ کام کرنا اور ان کا انٹرویو کرنا کافی مشکل تھا، جہاں مجھے مزہ ا آیا وہیں میرے لیے یہ تجربہ خوفناک بھی تھا‘۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ’شاہد آفریدی کی زندگی پر بنائی جانے والی کتاب صرف آفریدی اور کرکٹ کے بارے میں نہیں بلکہ ایسی کئی کہانیوں کے بارے میں ہے جن کو ہم نے نہیں س?نا151 ایک ایسا بچہ جو اپنے والدین کو غربت سے باہر لانا چاہتا تھا، ایک ایسا کپتان جو کوشش کرتا کہ اپنے کرپٹ ساتھیوں کی شکایت نہ کرے اور بھارتی شائقین کو ہار دکھانے والا ایک بہادر پشتون‘۔ہارپر کولنز انڈیا کے چیف ایڈیٹر اور پبلشر کارتھیکا وی کے کا کہنا تھا کہ ’شاہد آفریدی کی کتاب ہارپر اسپورٹس کی فہرست میں بہترین شمولیت ہے اور میں شاہد آفریدی اور وجاہت کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے پرجوش ہوں‘۔
شاہد آفریدی کی سوانح عمری نے دھوم مچا دی!کس نے لکھی ، کب منظر عام پر آ رہی ہے؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
فیض حمید نے 2 قیمتی گاڑیاں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو دیں
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان















































