منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے اپنا ’’سب سے اہم مہرہ ‘‘ میدان میں اتارنے کافیصلہ کر لیا ٹیم میں زبردست جوش و خروش

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (این این آئی)قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے کہا ہے کہ یونس خان اگلے ٹیسٹ میں شریک ہوں گے اور ان جیسے بلے باز کا ٹیم میں شامل ہونا میرے لیے اطمینان کا باعث ہوتا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ کے ابتدائی تین روز پچ سلو تھی ٗ چوتھے اور پانچویں روز بال سونگ ہورہی تھی، یاسر شاہ اور محمد نواز نے عمدہ بولنگ کی۔ ویسٹ انڈیز نے شاندار کم بیک کیا اور انہیں بھی اچھے کھیل کا کریڈٹ جاتا ہے میچ بہت اچھا رہا اور یہی اس کھیل کی خوبصورتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کا مستقبل نوجوانوں کے ہاتھ اور بہت روشن ہے، یونس خان فٹ ہوگئے اور وہ بھی اگلے ٹیسٹ میں شریک ہوں گے اور ان جیسے بلے باز کا ٹیم میں شامل ہونا میرے لیے اطمینان کا باعث ہوتا ہے۔ یونس خان کے ٹیسٹ میچ میں شمولیت کےاعلان سے گرین شرٹس میں زبردست جوش و خروش دوڑ گیا ہے ۔
واضح رہے کہ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ 21 اکتوبر سے شیخ زید سٹیڈیم ابوظہبی میں شروع ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے ٗپاکستان نے ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پہلے میچ میں 56 رنز سے شکست دی تھی ٗپی سی بی نے ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے 15رکنی ٹیسٹ سکواڈ کا اعلان پہلے ہی کر رکھا ہے جس کے مطابق یونس کو ٹیم میں شامل کر لیا گیا ٗ اعلان کردہ سکواڈ میں کپتان مصباح الحق، اظہر علی، سمیع اسلم، یونس خان، اسد شفیق، بابر اعظم، سرفراز احمد، محمد نواز، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، محمد عامر، وہاب ریاض، سہیل خان، عمران خان سینئر اور راحت علی شامل ہیں۔ یونس خان کو ڈینگی بخار میں مبتلا ہونے کی وجہ سے پہلے ٹیسٹ میں شامل نہیں کیا گیا تھا ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…