ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

قومی ٹیم نےایسا شاندار ریکارڈ بنا ڈالا کہ جسے توڑنا بھارت کیلئے ہمیشہ خواب ہی رہے گا

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں ہونے والے پاک ویسٹ انڈیز ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے پہلا ٹیسٹ میچ 56رنز سے جیت لیا ہے۔ قومی ٹیم نے فتح کیساتھ ایسا ریکارڈ بنایا ہے جسے بھارت کبھی بھی نہیں توڑ سکتا۔ تفیصلات کے مطابق دبئی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف پاکستان نے 400ویں اور تاریخ ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں 56رنز سے فتح کیساتھ ہی گرین شرٹس پہلی ایشیائی ٹیم بن گئی ہے جس نے دوسرے مقابلے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔جبکہ  پاکستان کرکٹ ٹیم نے مسلسل نویں فتح حاصل کر کے تمام گلے شکوے بھلا دیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے مابین کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں قومی کرکٹ ٹیم نے جیت کا سہرا اپنے سر سجا کر تینوں فارمیٹس میں مسلسل نویں فتح اپنے نام کرلی۔ گرین شرٹس نے حالیہ میچ قبل ویسٹ انڈیز کے خلاف 3،3 میچوں کی ون ڈے اور ٹی 20 سیریز میں کلین سویپ کیا تھا اس سے قبل ٹیم پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف کھیلا جانے والا اکلوتا ٹی 20 اور ایک ون ڈے میچ بھی جیتا تھا۔دبئی میں ہونے والے ڈے اینڈ نائٹ پہلے ٹیسٹ میں پاکستانی شاہینوں نے گلابی گیند کا بھرتا بنا دیا اور ایک بار پھر کالی آندھی کو ہرا کر جیت اپنے نام کی۔جیت کے ساتھ ساتھ پاکستان نے اپنے کیریئر کی نویں مسلسل فتح کا اعزاز بھی حاصل کیا۔تاریخی لحاظ سے یہ ٹیسٹ میچ پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ کا400واں میچ بھی تھا،جس میں یاسر شاہ اور اظہر علی نے نئے ریکارڈز بھی بنائے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…