ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

دنیابھر کے کھلاڑیوں سے سجی پاکستان سپر لیگ ،فہرست جاری،زبردست اعلان

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (آئی این پی) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کے دوسرے ایڈیشن کیلئے پلیئرز ڈارفٹنگ کی تقریب( کل) بدھ کو ہو گی جس میں شرکت کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ و پاکستان سپر لیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد دبئی پہنچ گئے جبکہ 414کھلاڑیوں پر مشتمل پلیئرز ڈرافٹنگ میں کئی ٹاپ کرکٹرز بھی جلوہ فروز ہونگے ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے میڈیا منیجر رضا راشد کے مطابق پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ کی پلیئرز ڈارفٹنگ کے حوالے سے اپنی تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں جس میں دنیا بھر کے نامور کرکٹرز آئندہ سال کھیلی جانیوالی دوسری سپر لیگ میں ایک بار پھر ایکشن میں دکھائی دینگے ۔انہوں نے بتایا کہ دوسری سپر لیگ کیلئے 414کھلاڑیوں پر مشتمل پلیئرز ڈرافٹنگ میں پانچ کیٹگریز شامل ہیں جس کے تحت پلاٹینیم کیٹگری میں 28، ڈائمنڈ کیٹگری میں 33، گولڈ کیٹگری میں 74، سلور کیٹگری میں 255اور ایمرجنگ کیٹگری میں 24ملکی و غیر ملکی کرکٹرز شامل ہیں جبکہ پلاٹینیم کیٹگری میں 9پاکستانی پلیئرز سمیت دنیائے کرکٹ کے 19بہترین کرکٹرز بھی شامل ہیں جن میں آسٹریلیا کے شین واٹسن ، بنگلہ دیشن کے شکیب الحسن ،انگلینڈ کے الیکس ہیلز ، آئن مورگن، جیسن راے ، کیون پیٹرسن ، اسٹورٹ براڈ، نیوزی لینڈ کے برینڈن میکولم ، سری لنکا کے کمارا سنگھا کارا، لیستھ ملینگا، ماہیلا جے وردنے، ویسٹ انڈیز کے اندرے رسل ، کرس گیل، ڈیرن سیمی ، ڈوائن براوو، ڈوائن سمتھ ، کے پولارڈ، مارلن سموئیلز، سنیل نارائن شامل ہیں جبکہ پاکستانی کھلاڑیوں میں احمد شہزاد، مصباح الحق، محمد حفیظ، سرفراز احمد ، شاہد آفریدی ، شعیب ملک ، عمر اکمل ، وہاب ریاض اور یونس خان شامل ہیں ۔رضا راشد کے مطابق 414کھلاڑیوں کے پول میں زمبابوے کے 10کھلاڑی بھی شامل ہیں جبکہ ٹیسٹ کرکٹ نہ کھیلنے والے ممالک کے بھی کرکٹرز کو بھی پلیئرز ڈرافٹنگ میں شامل کیا گیا ہے جن میں افغانستان کے 9، آئر لینڈ کے6،ہالینڈ کے2جبکہ کینیڈا، اومان ، متحدہ عرب امارات اور امریکہ کا بھی ایک، ایک پلیئرز اس عمل کا حصہ ہونگے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا حصہ بننے والے پلیئرز کو 1لاکھ ڈالرز سے لیکر ڈھائی لاکھ ڈالرز کا تک معاوضہ دیا جائیگا جبکہ کل (بدھ ) کو ہونیوالی تقریب میں کئی اسٹارز پلیئرز کی شرکت بھی متوقع ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…