ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

پہلا ٹیسٹ،کلاسک ٹیسٹ کا کلاسک نتیجہ برآمد

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016

دبئی(آئی این پی) پاکستان نے اپنے 400ویں میچ اور تاریخی ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میں اعصاب شکن مقابلے کے بعد مہمان ویسٹ انڈیز کو 56 رنز سے شکست دیدی،پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3، یاسر شاہ اور محمد نواز نے 2،2 جب کہ وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کی۔تفصیلات کے مطابق پیر کو دبئی انٹرنیشنل گرانڈ میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان نے مہمان ویسٹ انڈیز کو 3 ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں جیت کے لئے 346 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں مہمان ٹیم 289 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3، یاسر شاہ اور محمد نواز نے 2،2 جب کہ وہاب ریاض نے ایک وکٹ حاصل کی۔ کھیل کے چوتھے روز کے اختتام تک ویسٹ انڈیز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنا لئے تھے جس کے بعد کھیل کے آخری روز ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے اننگز کا آغاز کیا تو مارلن سیمیول اپنے انفرادی اسکور میں کوئی اضافہ کیے بغیر محمد عامر کے گیند پر آٹ ہوگئے جب کہ کچھ ہی دیر بعد بلیک وڈ کو محمد نواز نیایل بی ڈبلیو کردیا۔پانچویں وکٹ پر روسٹن چیز اور ڈیرن براوو نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 77 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 193 تک پہنچا تو روسٹن چیز یاسر شاہ کی گھومتی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز چین ڈورچ بغیر کوئی رنز بنائے وہاب ریاض کی یارکر پر بولڈ ہوئے تاہم ڈیرن براوو انتہائی محتاط انداز میں بیٹنگ کرتے رہے اور اس دوران انہوں نے اپنی سنچری مکمل کی اور ویسٹ انڈین ٹیم انہی پر انحصار کرتی رہی لیکن یاسر شاہ نے اپنی ہی بولنگ پر شاندار کیچ پکڑ کر ڈیرن براوو کی اننگز کا خاتمہ کیا جو 116 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔اس سے قبل ٹیسٹ کے چوتھے روزپاکستان کی پوری ٹیم دوسری اننگز میں 123 رنز بنا کر آٹ ہوگئی جب کہ ویسٹ انڈیز نے 346 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنا لئے۔ کریگ بریتھ ویٹ 6 اور لیون جانسن 47 رنز بنا کر آٹ ہوئے جب کہ ڈیرن براوو 26 اور مارلن سیموئلز 4 رنز کے ساتھ ناٹ آٹ ہیں۔ پاکستان کی جانب سے دونوں وکٹیں محمد عامر نے حاصل کیں۔کھیل کے چوتھے روز ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 357 رنز بنا کر آوٹ ہو کر فالو آن کا شکار ہوگئی تاہم پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو فالو آن کرانے کے بجائے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو اوپنر سمیع اسلم کے سوا کوئی بھی بلے باز خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھا سکا اورپوری ٹیم صرف 123 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔پہلی اننگز میں ٹرپل سنچری بنانے والے اظہر علی صرف 2 رنز بناسکے جب کہ اسد شفیق5، بابراعظم 21، کپتان مصباح الحق اور سرفراز احمد 15،15، محمد نواز بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹ گئے اس کے بعد آنے والے وہاب ریاض 5، یاسر شاہ 2، محمد عامرایک جب کہ سہیل خان ایک رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے۔ ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیوندرا بشو نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 49 رنز دے کر 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں اظہر علی کی ٹرپل سنچری کی بدولت 3 وکٹوں کے نقصان پر 579 رنز بنانے کے بعد اننگز ڈکلئیر کردی تھی جس کے جواب میں مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 357 رنزبنا کر پویلین لوٹ گئی تھی۔



کالم



آل مجاہد کالونی


یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…