بدھ‬‮ ، 14 مئی‬‮‬‮ 2025 

شاہد آفریدی ،سعید اجمل ،وسیم اکر ،احمد شہزاد ،مصباح الحق ،یونس خان ،شعیب ملک ،شعیب اختر ، اظہر علی،پاکستانی کرکٹرز میں سوشل میڈیا پر سب سے زیادہ مقبول کون؟ حیرت انگیز اعداد و شمار جاری

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئیآج کل جسے دیکھو سوشل میڈیا پر سر گرم نظر آتا ہے۔ سوشل میڈیا ان دنوں اپنے پیغام دوسروں تک پہنچانے کا بہترین ذریعہ بنتا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا کا ایک اور بڑا فائدہ یہ ہے کہ ایک عام انسان بیحد آسانی کے ساتھ مشہور شخصیات کے ساتھ اپنی رائے کا اظہار کر سکتا ہے اور دونوں کے درمیان فاصلے بھی کم کر سکتا ہے،اداکاراور کر کٹر وغیرہ اپنی ہر بات سوشل میڈیا کے ذریعے تمام لوگوں تک پہنچا سکتے ہیں ۔یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جو کسی کو بھی منٹوں میں ہیرو اور زیرو بنا سکتا ہے ،یہاں وہی کامیاب ہے جو سوشل میڈیا پر اپنے چاہنے والوں سے ہر وقت رابطے میں رہے۔سوشل میڈیا کی ویسے تو بہت ساری اقسام ہیں لیکن فیس بک اور ٹویٹر دو ایسی سائٹس ہیں جنہیں بے تحاشہ لوگ استعمال کرتے ہیں،اور ان سائٹس کے ذریعے اپنی بات لاکھوں ،کروڑوں لوگوں تک پہنچا نا اب کوئی مسئلہ نہیں رہا۔یہاں پاکستانی قومی ٹیم کے 10 مشہور کھلاڑیوں کے بارے میں فہرست مرتب کی گئی ہے،جو سوشل میڈیا پر نہ صرف سرگرم ہیں بلکہ ان کے مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔پاکستان کے سب سے زیادہ چاہے جانے والے معروف کر کٹر شاہد آفریدی ہماری اس لسٹ میں پہلے نمبر پر ہیں ،فیس بک اور ٹویٹر کے ذریعے وہ اپنے مداحوں سے ہمیشہ رابطے میں رہتے ہیں ،فیس بک پر ان کے مداحوں کی تعداد5.873.930 جبکہ ٹویٹر پر 672کے ہے۔پاکستان کے ہردلعزیز فاسٹ بولر سعید اجمل کی فیس بک پر مداحوں کی تعداد 4.728.349 جبکہ ٹویٹر پر553کے ہے۔وسیم اکرم کے فیس بک پر چاہنے والوں کی تعداد 1.654.618 جبکہ ٹویٹر پر2.4ایم ہے۔راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور کرکٹر شعیب اختر گو کہ کرکٹ چھوڑ چکے ہیں لیکن ان کے مداحوں کے پیار میں کوئی کمی نہیں آئی جس کا ثبوت ان کی فین فولوئنگ ہے،فیس بک پر انہیں 1.601.249 اور ٹویٹر پر 143کے لوگ فولو کرتے ہیں۔پاکستان کے سیلفی کنگ اور پرکشش اداکار احمد شہزاد کے فیس بک پر 956.918 اور ٹویٹر پر706کے مداح ہیں۔یونس خان کا شمار پاکستانی کرکٹ کے سینئر کھلاڑیوں میں ہوتا ہے،وہ صرف سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ فیس بک پر سر گرم ہیں ،جہاں انہیں 338.263 لوگ فولو کرتے ہیں۔پاکستانی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباالحق بھی کسی سے کم نہیں ،وہ فیس بک اور ٹویٹر دونوں جگہ پر سرگرم ہیں،فیس بک پر ان کے مداحوں کی تعداد 292.338 اور ٹویٹر پر92.4کے ہے۔قومی کر کٹ کے پرکشش کھلاڑی شعیب ملک بھی سوشل میڈیا پر کافی فعال ہیں ،فیس بک پر انہیں 171.893 اور ٹویٹر پر 871کیلوگ فولو کرتے ہیں۔ڈے اینڈ نائٹ کرکٹ میں ٹرپل سینچری بناکر پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی اظہر علی بھی کافی فین فولوئنگ رکھتے ہیں ،فیس پر ان کے مداحوں کی تعداد 156.032 اور ٹویٹر پر 152کے ہے۔وہاب ریاض کا شمار بھی قومی کرکٹ کے معروف کھلاڑیوں میں ہوتا ہیان کے چاہنے والوں کی تعداد فیس بک پر 103.218 او ر ٹویٹر پر 439کے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27ستمبر 2025ء


پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…