لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ کر کٹ کے بعد سیاست میں آنے کی خواہش ہے،جب ان سے پوچھاگیاکہ وہ کس سیاسی جماعت میں شمولیت اختیارکرینگے توشاہد آفریدی یہ سوال گول کرگئے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو میچ کے آخر میں رنز بنانے کا گر سیکھنا ہوگا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم بہتر ہو رہی ہے، ٹیم کو اچھے آل راؤنڈ مل چکے۔ آخر میں رنز نہ کرنے کی خامی پر قابو پانا ہو گا۔ سابق کپتان نے کرکٹ کے بعد فلاحی کام کرنے کو ترجیح قرار دیا اور کہا کہ اسی لئے اپنے گاؤں میں ہسپتال بنایا۔ ،بہت تیز واک کرتا ہوں۔ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ میں کرکٹر ہوں اور کھلاڑی کو اپنی مرضی ہی کرنی چاہئے، اس لئے کسی کی نہیں سنتا ہے۔