جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

میانداد ، آفریدی معاملہ عدالت جاتا تو بڑی بڑے برج الٹ جاتے‘ شعیب اختر کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر کہتے ہیں کہ انیس سو چھیانوے میں میچ فکسنگ عروج پر تھی ، ڈریسنگ روم کا ماحول بہت خراب تھا ، جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کا معاملہ عدالت میں جاتا تو گڑھے مردے اکھڑ جاتے۔راولپنڈی ایکسپریس کہتے ہیں کہ میانداد آفریدی تنازع کا عدالت میں نہ جانا ہی اچھا تھاورنہ بہت سے پردہ نشینوں کے نام سامنے آجاتے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلنے کے ساتھ ساتھ کھلاڑی کو بولنا بھی آنا چاہیے۔سابق فاسٹ بولر نے بتایا کہ انہوں نے محمد عامر کوبھی بری صحبت سے دور رہنے کی تلقین کی تھی۔
دوسری جانب سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جب تک کوئی ثبوت نہ ہوکسی پرالزام نہیں لگانا چاہیے اگرمیرے پاس مصالحت کرنے کی چوائس نہ ہوتی تو میں عدالت ہی جاتا ان شاء اللہ جلد گراونڈ میں نظر آؤں گا۔نجی ٹی وی کے مطابق شاہد آفریدی نے کہاکہ اسٹارز اگرغلط زبان استعمال کریں تو فینز پر برا اثر پڑتاہے،جاویدبھائی بڑے ہیں،کبھی نہیں کہا کہ وہ مجھ سے معافی مانگیں ملاقات میں 3افراد تھے،ایک میں دوسرے میانداداورتیسراویڈیوبنانے والے مشتاق آفریدی تھے مصالحت ضروری تھی کیونکہ چاہتا تھا کہ معاملہ عدالت سے باہرہی حل ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جب بھی میری ضرورت پڑے گی میں حاضر ہوجاؤں گا۔ ابھی کرکٹ کھیلنی ہے اورکھیلتا رہوں گاان شاء اللہ جلد گراؤنڈ میں نظر آوں گا۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…