جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

راحیل شریف کے پیچھے لوگ صراط المستقیم پر چلنے لگے ہیں‘ شاہد آفریدی کا زبردست انٹرویو منظر عام پر

datetime 17  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(ایکسکلوژو رپورٹ) نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مایہ ناز پاکستانی بلے باز شاہد خان آفریدی نے اسلام کے بارے میں زبردست بات کہہ دی۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد خان آفریدی سے میزبان نے سوال کیا کہ اسلام آپ کیلئے کیا ہے؟ تو شاہد خان آفریدی نے جواب دیا کہ اسلام میرے لئے سب کچھ ہے۔ ایک انسان اس وقت تک مکمل انسان نہیں بن سکتا جب تک وہ دین پر صحیح طریقے سے عمل نہ کر سکے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ دین بہت آسان ہے اور لوگوں نے دین کو مشکل بنا دیا ہے۔ نجی ٹی وی پروگرام کے میزبان نے شاہد آفریدی سے سوال کیا کہ ہماری پشتون قوم درمیان میں پھنسی ہوئی ہے ، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پھنسی ہوئی ہے۔ اس بارے میں پشتون قوم کیلئے آپ کا کیا پیغام ہے؟ میزبان کے سوال کے جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ہمارے پٹھانوں کو کوئی ایک لیڈر نہیں مل پایا جو اس قوم کو لے کر چل سکے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ جتنا ٹیلنٹ پٹھان قوم میں ہے اس کو صحیح سمت میں چلایا نہیں جا سکا۔
شاہد آفریدی نے کہا کہ میں امن و امان اور دہشتگردی کیخلاف جنگ کا سب سے زیادہ کریڈٹ آرمی چیف کو دیتا ہوں۔ جس طرح سے یہ لوگ صراط المستقیم پر چلنے لگے ہیں اس فوجی جرنیل کے پیچھے جو انہیں صحیح سمت بتا رہا ہے کہ تم لوگ اپنے راستے سے نہ ہٹو اور اپنے بزرگوں کا راستہ نہ بدلو۔ حقیقت میں ہم پٹھان اس طرح ہیں لیکن درمیان میں غلط لوگ آکر ہمیں غلط راستے پر چلانے کی کوشش کرتے رہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ ہمارے بڑے بزرگ جو جرگہ سسٹم چلاتے تھے انہیں بم بلاسٹ میں مارا گیا۔ حقیقت میں انہیں ختم کر دیا گیا، انہیں غرق کر دیا گیا ہے۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ میرے گاؤں میں مانتا ہوں کہ بہت سے لوگ غلط کام ، ناجائز کام کر رہے ہیں لیکن اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ ان کے پاس اور کوئی ذریعہ روزگار نہیں ، اس وجہ سے وہ ان کاموں میں ملوث ہیں۔ لیکن اب وادی تیرہ کے حالات بہتر ہو گئے ہیں۔ اس کا بڑا کریڈٹ فوج کو جاتا ہے۔ فوج کو چاہئے کہ ان لوگوں کیلئے کوئی روزگار کا سلسلہ شروع کرے تاکہ یہ لوگ اس طرح کے کاموں سے نکل کر جائز کام کر سکیں۔


Masjid Mein Beth Kar Shahid Afridi Ne Army aur… by awaizpppp

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…