دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) جلد بازی یاخود اعتمادی !دبئی ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگیا، پاکستان کے 346 رنز ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنالئے۔دبئی ٹیسٹ کے چوتھے دن ویسٹ انڈین ٹیم پہلی اننگز میں 357 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی تو پاکستان نے فالو آن کے بجائے خود دوسری بیٹنگ لینے کا فیصلہ کیا، قومی ٹیم کو کافی مہنگا پڑا، پاکستان کی پوری ٹیم محض 123 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی، کیریبین اسپنر دیویندرا بشو نے 8 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرکے تباہی مچادی، سمیع اسلم 44 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔ویسٹ انڈیز نے 346 رنز کے ہدف کے تعاقب میں چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں کے نقصان پر 95 رنز بنالئے، کیریبینز کو جیت کیلئے مزید 251 رنز درکار ہیں جبکہ پاکستان کو 8 وکٹوں کی ضرورت ہے۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے لیون جونسن 47 اور کریگ بریتھویٹ 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، پاکستانی پیسر محمد عامر نے دونوں شکار کئے۔ ڈیرن براوو 26 اور مارلن سموئلز 6 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں جبکہ ویسٹ انڈیزکی ابھی 8وکٹیں اورایک روزکاکھیل باقی ہے ۔