منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

جاویدمیانداد کو شاہد آفریدی پر مسلط کرنے کی تیاریاں مکمل،حیرت انگیز انکشاف

datetime 16  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم جاوید میاں داد کی پشاور زلمی میں بطور منٹور تقرری کا اعلان جلد متوقع ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم جاوید میاں داد نے پی ایس ایل کی ٹیم پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ان کے پشاور زلمی کے منٹور کے طور پر معاملات تقریباً طے پاگئے ہیں جس کے بعد ان کی پشاور زلمی میں بطور منٹور تقرری کا اعلان بھی جلد متوقع ہے۔ واضح رہے کہ سابق کپتان جاوید میانداد 13 سال بعدکرکٹ کے کھیل میں کسی بھی قسم کی ذمہ داریاں نبھائیں گے ٗ 13 سال پہلے وہ پاکستان ٹیم سے وابستہ تھے۔
)سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ جب تک کوئی ثبوت نہ ہوکسی پرالزام نہیں لگانا چاہیے ٗاگرمیرے پاس مصالحت کرنے کی چوائس نہ ہوتی تو میں عدالت ہی جاتا ٗان شاء اللہ جلد گراونڈ میں نظر آؤں گا۔نجی ٹی وی کے مطابق شاہد آفریدی نے کہاکہ اسٹارز اگرغلط زبان استعمال کریں تو فینز پر برا اثر پڑتاہے،جاویدبھائی بڑے ہیں،کبھی نہیں کہا کہ وہ مجھ سے معافی مانگیں ٗملاقات میں 3افراد تھے،ایک میں دوسرے میانداداورتیسراویڈیوبنانے والے مشتاق آفریدی تھے ٗمصالحت ضروری تھی کیونکہ چاہتا تھا کہ معاملہ عدالت سے باہرہی حل ہوجائے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو جب بھی میری ضرورت پڑے گی میں حاضر ہوجاؤں گا۔ ابھی کرکٹ کھیلنی ہے اورکھیلتا رہوں گاان شاء اللہ جلد گراؤنڈ میں نظر آوں گا۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…