منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اگر ٹرپل سنچری پاکستا ن میں بناتا تو ۔۔۔! اظہر علی نے ناقابل یقین بیان دیدیا

datetime 15  اکتوبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) ویسٹ انڈیز کیخلاف پہلے ڈے اینڈ نائیٹ ٹیسٹ میں ٹرپل سنچری سکور کرنے والے اظہر علی نے کہا کہ اگر یہ ٹرپل سنچری میں پاکستان میں کرتا تو میرے جذبات ہی کچھ اور ہوتے ۔ویسٹ انڈیز کے خلاف ون ڈے سیریز میں کلین سوئپ اور تیسرے ون ڈے میں سنچری نے اظہر علی کو جو اعتماد فراہم کیا یہ اسی کا نتیجہ ہے کہ وہ اپنے پسندیدہ فارمیٹ یعنی ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے کریئر کی سب سے بڑی اننگز کھیلنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یاد رہے ان سے قبل حنیف محمد، انضمام الحق اور یونس خان جیسے قد آور بیٹسمینوں نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا اور ظاہر ہے کہ اظہر علی اپنا نام ان عظیم بیٹسمینوں کے ساتھ لکھے جانے پر فخر محسوس کرتے ہیں۔ٹرپل سنچری روز روز نہیں بنتی ہے اور جن کرکٹرز نے ابتک یہ کارنامہ انجام دیا ہے وہ ورلڈ کلاس بیٹسمین ہیں میں فخر محسوس کرتا ہوں کہ میرا نام بھی ان ورلڈ کلاس کرکٹرز کے ساتھ لکھا جائے گا،اظہر علی کے بین الاقوامی کریئر میں یونس خان کا اہم کردار رہا ہے جنھوں نے ان کی ہمیشہ رہنمائی کی ہے۔ اظہر علی نے کہا کہ ‘یونس بھائی میرے رول ماڈل ہیں۔ میں نے ڈریسنگ روم میں ان کی غیر موجودگی میں انہی کی نشست سنبھالی تھی اور یہ سوچ رہا تھا کہ اس نشست کی عزت رکھنی ہے۔یہ اسی کا اثر بھی تھا کہ میں نے بھی یونس بھائی کی طرح بڑی اننگز کھیل ڈالی جس طرح وہ سنچری کے بعد اپنی اننگز کو بڑے سکور تک لے جاتے ہیں۔،اظہر علی کو اپنی ٹرپل سنچری کے دوران دو مواقع ملے جب 17 اور 190 پر ان کے کیچز ڈراپ ہوئے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس کھیل میں قسمت کا عمل دخل بہت زیادہ ہے،وکٹ کتنی ہی بیٹنگ کے لیے سازگار ہو آپ کو اتنی بڑی اننگز کے لیے خوش قسمتی بھی درکار ہوتی ہے۔ ڈبل سنچری سکور کرنا بہت مشکل ہے تو پھر آپ خود سوچ سکتے ہیں کہ ٹرپل سنچری کتنی مشکل ہو گی کیونکہ آپ بار بار اپنے کریئر میں 270 یا 280 تک نہیں پہنچ پاتے لہٰذا میری دعا تھی کہ میں اس سنگ میل تک ضرور پہنچ جاؤں،اگر میں یہ ٹرپل سنچری پاکستان میں بناتا تو میرے جذبات کچھ اور ہی ہوتے۔ ہو سکتا ہے وہاں کراؤڈ یہاں کے مقابلے میں زیادہ ہوتا لیکن ٹرپل سنچری کی اہمیت اپنی جگہ ہے۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…