نئی دہلی( آن لائن )طویل القامت بھارتی ریسلرگریٹ کھالی نے اپنے ڈبلیو ڈبلیو ای میں گزارے دن ماضی میں چھوڑ دئیے ہیں لیکن ابھی بھی وہ اپنے ہی قانون کے مطابق زندگی گزار تے ہیں۔سابق ڈبلیو ڈبلیو ای سپر سٹار گریٹ کھالی نے جالندھر میں اپنی ریسلنگ اکیڈمی غارت کرنے کے الزام میں ریسلر بروڈی سٹیل کو راڈ کے ساتھ پیٹنا شروع کردیا۔انڈیا ٹائمز کے مطابق بھارت میں گریٹ کھالی کانٹی نینٹل ریسلنگ انٹرٹینمنٹ کے پلیٹ فارم سے ریسلنگ کے مقابلے پرموٹ کرتا ہے۔ 8اکتوبر کو گڑھ گا گاؤں میں ہونے والا ایک ریسلنگ ایونٹ ملتوی ہونے پر ریسلر بروڈی سمیت دیگر غیر ملکی مرد اور خواتین ریسلرز نے نا خوشگواری کا اظہار کیا اور انہوں نے جالندھر میں گریٹ کھالی کی اکیڈمی کی حدود میں گھس کر توڑ پھوڑ شروع کردی۔اس دوران بروڈی نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گریٹ کھالی کے چھوٹے بھائی اور کچھ طلبا کو بھی حملے کا نشانہ بنا یا۔جب کھالی کو اس حملے کی خبر ملی تو اس نے چندی گڑھ میں بروڈی کے ہوٹل کے کمرے میں جا کر اسے راڈ کے ساتھ پیٹنا شروع کردیا۔کھالی نے بتا یا کہ ہمیں پولیس کی جانب سے کلیئرنس نہ ملنے پر 8اکتوبر کو ریسلنگ ایونٹ ملتوی کرنا پڑا تھا جس پر بروڈی نے میری اکیڈمی پر حملہ کیا۔
بھارتی معروف ترین ریسلر کھالی غصے میں آگ بگولا۔۔۔ ایک اور ریسلر کی پٹائی کر ڈالی۔۔۔ جانتے ہیں کس کی ؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی



















































