منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

’’نیا ہنگامہ ‘‘ معروف بھارتی کرکٹر کو یاسر شاہ کی تعریف کرنابھاری پڑ گئی ۔۔ وہ ہو گیا جس کی امید بھی نہیں تھی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک )تیز ترین سو ٹیسٹ وکٹیں حاصل کرنے والے انڈین بولر روی چندر ایشوین نے اپنے ریکارڈ کو توڑنے کیلئے یاسر شاہ کو گڈ لک کہہ دیا ہے۔یاسر شاہ کو بھارتی کرکٹر کا ریکارڈ توڑنے کیلئے دبئی ٹیسٹ میں پانچ وکٹیں درکار ہیں۔ دبئی ٹیسٹ یاسر کے کیریئر کا سترہواں ٹیسٹ ہوگا جبکہ ایشون نے اٹھارویں ٹیسٹ میں سو وکٹیں مکمل کی تھیں۔ٹیسٹ سے قبل ایشون نے یاسر شاہ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں گڈ لک کا میسج دیا۔ سوشل میڈیا پر لکھا کہ یاسر کی بولنگ کو دیکھ کر کافی لطف آتا ہے۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بھارتی عوام کی جانب سےروی چندر ایشوین کی جانب سے یاسر شاہ کیلئے نیک تمنائوں کو بہت اچھالا جا رہاہے اور عوام میںپاکستانی کرکٹر کیلئے نیک تمنائوں اور یاسر شاہ کی بائولنگ کی تعریف پر شدید غصہ بھی دیکھنےمیں آرہاہے ۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ شدت پسند ہندو تنظیموں کی جانب سے روی چندر ایشوین کو دھمکیاں بھی دی جارہی ہیں ۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین خالد محمود نے کہا ہے کہ جاوید میانداد نے 1999 میں بھی دو مرتبہ ٹیم پر میچ فکسنگ کا الزام لگایا تھا ۔ میانداد اور شاہد آفریدی کا معاملہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے ، میانداد کے پاس دو ہی راستے ہیں، وہ آفریدی کے خلاف ثبوت پیش کریں یا پھر معذرت کریں۔ایک انٹرویو میں سابق چیئرمین پی سی بی نے خالد محمود نے کہا کہ میانداد نے 99 میں موہالی ٹیسٹ پرشبہ کا اظہار کیا تھا ? شارجہ کے ایک میچ پر بھی سوال اٹھایا تھا۔خالد محمود کے مطابق میچ فکسنگ سنگین مسئلہ ہے، ہمارے کھلاڑی اس میں ملوث رہ چکے ہیں لیکن بدترین ملزم کو بھی سماعت کا موقع دیا جاتا ہے۔خالد محمود نے خیال ظاہر کیا کہ شاید میانداد کے کے پاس کوئی ثبوت ہے جس کی بنا پر انہوں نے الزام لگایا۔ دو سینئر کھلاڑیوں نے جاوید میانداد پر بلابھی تان لیا تھا۔ انہیں ثبوت پیش کرنا چاہئے،ورنہ الزامات کی قیمت چکانا ہوگی۔انہوں نے کہا کہ میچ فکسنگ کی تحقیقات کرنی چاہیے، بھارت آئی سی سی میں معاملہ اٹھاسکتا ہے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…