کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)نیوزی لینڈ کیخلاف کامیابی پربھارت ٹیسٹ رینکنگ میں پہلے نمبر پرآگئی ہے جس کے بعد اب آئی سی سی کی جانب سے ٹیسٹ چیمپئین شپ میس بھارت کو دی جائے گی۔بھارت نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ہی 2 ٹیسٹ میچز جیت کر سیریز اپنے نام کرچکا ہے اور تیسرے میچ پر بھی بھارت کی گرفت مضبوط ہے اور بھارت نیوزی لینڈ کو وائٹ واش کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے تاہم جاری میچ سے پہلے ہی بھارت نے پاکستان سے ٹیسٹ نمبر ون ٹیم کا اعزاز چھین لیا ہے اور اب ٹیسٹ چیمپئین شپ میس بھی بھارت کے ہاتھ میں چلی گئی ہے۔رواں برس 21 ستمبرکو انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ٹیسٹ چیمپئین شپ میس دی تھی لیکن بھارت کے نمبر ایک پوزیشن پر آنے کے بعد پاکستان نے ٹیسٹ میس 3 روز قبل دبئی بھجوا دی تھی۔ اور اب اندور ٹیسٹ کے اختتام پر سنیل گواسکر ٹیسٹ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پر ٹیسٹ چیمپئین میس ویرات کوہلی کو دیں گے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں