لاہور( این این آئی)بگ تھری کامکمل خاتمہ،پاکستان کے اقدام پر بھارتی سر پکڑ کر بیٹھ گئے ،پاکستان کرکٹ بورڈ کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد آئی سی سی اجلاس میں شرکت کیلئے جنوبی افریقہ روانہ ہوگئے۔نجم سیٹھی شہریار خان کے دستیاب نہ ہونے کے باعث آئی سی سی اجلاس میں انکی نمائندگی کریں گے ۔پاکستان کرکٹ بورڈ آئی سی سی اجلاس میں گزشتہ اجلاس کی طرح بگ تھری کے مکمل خاتمے کے حوالے سے اپنا مضبوط موقف پیش کرے گا۔پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی کی سالانہ آمدنی کو دس رکن ممالک کے درمیان برابر تقسیم کرنے پر بھی بات کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق پی سی بی آئی سی سی فنانس بل پر بھارت کی ڈٹ کر مخالفت کرے گا۔پی سی بی انڈین کرکٹ بورڈ کے عدالتی معاملات کو بھی آئی سی سی میٹنگ میں اٹھائے گا۔ذرائع کے مطابق پی سی بی آئی سی سی میں مضبوظ لابنگ کے لئے دیگر بورڈز جنوبی افریقہ،انگلینڈ،سری لنکا،ویسٹ انڈیز اور زمبابوے کے ساتھ بھی رابطے میں ہے۔دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے عہدیدار پاکستان کی حکمت عملی کے جواب میں سرگرم ہوگئے ہیں ۔
بگ تھری کامکمل خاتمہ،پاکستان کے اقدام پر بھارتی سر پکڑ کر بیٹھ گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی



















































