اسلام آباد (ایکسکلوژو رپورٹ)سوشل میڈیا پر شدید تنقید کے بعد شاہد آفریدی نے جاوید میانداد کے خلاف بیان بازی پر معذرت کرلی۔ میڈیا رپور ٹ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کے خلاف بیان بازی پر معافی مانگ لی۔گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ جاوید میانداد کو ہمیشہ پیسوں کا مسئلہ درپیش رہا ہے ملک کے اتنے بڑے کرکٹر کو پیسوں کی بات نہیں کرنی چاہئے اور یہی فرق عمران خان اور جاوید میانداد کے درمیان ہے۔دوسری جانب جاوید میانداد کے خلاف بیان بازی پر بوم بوم آفریدی کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا جس پر انہوں نے ٹوئٹر پیغام میں اپنے بیان پر معذرت کی اور کہا کہ جاوید میانداد لیجنڈ کرکٹر ہیں لیکن وہ بغیر کسی وجہ کے میڈیا پر میری ذات پر ایک عرصے سے حملے کررہے ہیں، اس کے باوجود میں نے ایک عرصے تک درگزر کیا، برداشت کی بھی ایک حد ہوتی ہے جو کچھ کہا وہ فطری تھا تاہم میں اپنے بیان پر معذرت خواہ ہوں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل تفصیل کے مطابق جاوید میانداد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھاکہ میرے بارے میں ساری دنیا جانتی ہے، عمران خان میرے بارے میں کیا کہتے ہیں وہ دیکھ لیں۔ جاوید میانداد نے کہا کہ شاہد آفریدی مجھے فون پر فون کرتے رہے ہیں کہ کسی طرح مجھے الوداعی میچ کھلوایا جائے۔ شاہد آفریدی خود فون کرنے کے ساتھ لوگوں سے بھی کہلوا رہے تھے کہ مجھے آخری میچ کھلوانے کیلئے جاوید میانداد سے کہیں کہ کوئی سفارش کریں۔ جاوید میاندا نے کہا کہ یہ بورڈ کا فیصلہ ہے میں اکیلا کسی کی بھی خواہش پوری نہیں کر سکتا۔ جاوید میانداد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں شاہد آفریدی کو کہہ رہا ہوں کہ وہ اپنی بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھیں اور قسم کھا کر کہہ دیں کہ انہوں نے پاکستان کے میچ نہیں بیچے؟ جاوید میانداد نے کہا کہ میں نے شاہد آفریدی کو خود کئی بار پکڑا ہے میچ فکس کرتے اور نشاندہی کروائی ہے۔
’’جاوید میانداد لیجنڈ کرکٹر ہیں‘‘ شاہد آفریدی نے معافی مانگ لی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)
-
سعودی عرب کا پاکستانی شہریت ترک کرنے والوں کے لیے بڑا اعلان
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
بارشوں کے نئے اسپیل کی پیشگوئی، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
-
منشیات کیس: عدالت نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو بری کر دیا
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
سابق کرکٹر عاقب جاوید کی بیٹی کی برطانیہ میں شادی، تصاویر وائرل
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
-
شازیہ مری کی مبینہ جعلی ڈگری کا معاملہ، سندھ ہائیکورٹ نے 13 سال بعد فیصلہ سنادیا
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی
-
معروف ٹک ٹاکر وکیل میاں بلال عبداللہ گرفتار
-
مسلسل تیزی کو بریک لگ گئی، سونے کی قیمتوں میں کمی



















































