’’اب آئے گا مزہ ‘‘ ویسٹ انڈیز کیخلاف پاکستان کے اہم ترین مہرے نے دبئی کیلئے اڑان بھر لی

10  اکتوبر‬‮  2016

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک ) والدہ کی بیماری کے باعث دبئی سے وطن واپس لوٹنے والے قومی کرکٹر محمد عامر ٹیسٹ ٹیم میں شرکت کے لئے دوبارہ دبئی روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ ٹیسٹ ٹیم کا حصہ بنیں گے۔ محمد عامر ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی اور ون سکواڈ میں شامل تھے تاہم والدہ کی بیماری کے باعث انہیں واپس آنا پڑا۔ اب وہ ٹیسٹ ٹیم میں ان ایکشن ہونگے۔ یو اے ای میں پاکستان ویسٹ انڈیز کو ٹی ٹونٹی اور ون ڈے میں کلین سویپ شکست دے چکا ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے مایہ ناز سابق کرکٹر جاوید میانداد ایک بار پھر سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی پر برس پڑے۔ تفصیل کے مطابق جاوید میانداد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے بارے میں ساری دنیا جانتی ہے، عمران خان میرے بارے میں کیا کہتے ہیں وہ دیکھ لیں۔ جاوید میانداد نے کہا کہ شاہد آفریدی مجھے فون پر فون کرتے رہے ہیں کہ کسی طرح مجھے الوداعی میچ کھلوایا جائے۔ شاہد آفریدی خود فون کرنے کے ساتھ لوگوں سے بھی کہلوا رہے تھے کہ مجھے آخری میچ کھلوانے کیلئے جاوید میانداد سے کہیں کہ کوئی سفارش کریں۔ جاوید میاندا نے کہا کہ یہ بورڈ کا فیصلہ ہے میں اکیلا کسی کی بھی خواہش پوری نہیں کر سکتا۔ جاوید میانداد نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں شاہد آفریدی کو کہہ رہا ہوں کہ وہ اپنی بچیوں کے سر پر ہاتھ رکھیں اور قسم کھا کر کہہ دیں کہ انہوں نے پاکستان کے میچ نہیں بیچے؟ جاوید میانداد نے کہا کہ میں نے شاہد آفریدی کو خود کئی بار پکڑا ہے میچ فکس کرتے اور نشاندہی کروائی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سابق کرکٹر جاوید میانداد نے شاہد آفریدی کے بیان کاجواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لوگ تو فکسر ہیں ۔انہیں ساری دنیا جانتی ہے۔شاہد آفریدی کی مارکیٹ ختم ہو گئی ہے، انہیں اب کوئی بھی نہیں پوچھتا۔ جاوید میانداد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ٹیسٹ کرکٹ میں شاہد آفریدی کی سنچری کروائی تھی۔ساری دنیا عمران خان کو اور مجھے جانتی ہے۔شاہد آفریدی نے بہت گھٹیا بات کی ہے،ان کو معافی مانگنا پڑیگی۔شاہد آفریدی کو فیئر ویل دینا بورڈ کا کام ہے ، میں نے صرف اپنی رائے دی تھی۔شاہد آفریدی کی جانب سے انٹر نیشنل میچ مانگا گیا تھا ایسا کہیں بھی نہیں ہوتا۔شاہد آفریدی کو بتانا چاہتا ہوں کہ بڑا کرکٹر وہ ہوتا ہے جو وقت پر کرکٹ چھوڑ دیتا ہے اگر پیسوں کا معاملہ ہوتا تو میں کرکٹ کھیلتا رہتا۔اگر مجھے پیسوں کی ضرورت ہوتی تو میں کبھی بھی کرکٹ بورڈ کونہ چھوڑتا ۔کرکٹ میں صرف اچھی کارکردگی والا ہی کھیلے گا کسی کو بھی ایسے ہی انٹر نیشنل میچ نہیں کھلایا جا سکتا۔انہوں نے شاہد آفریدی پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شاہد آفریدی تو فکسر ہے اور اس بات کا گوا ہ میں خود ہوں کہ اس نے میچ بیچے،انہیں ساری دنیا اچھی طرح جانتی ہے۔شاہد آفریدی کی مارکیٹ ختم ہو گئی ہے، انہیں اب کوئی بھی نہیں پوچھتا۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…